data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا، شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ ہنزہ، شگر، ضلع گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور شمالی علاقہ جات میں گلف کا الرٹ جاری کردیا، الرٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں گلف کا خطرہ بڑھ گیا، ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشی محتاط رہیں۔

الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، جی بی ڈی ایم اے اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول میانولی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر کے ملحقہ علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع بارش کا امکان ہے، ژوب، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، زیارت، ڈیرہ بگٹی بارش ہوسکتی ہے، بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات کردیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ مون سون بارشیں پنجاب بھر میں مون سون کی یہ بارشیں 13 جولائی تک جاری رہیں گی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بادلوں کا راج ابھی برقرار رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا امکان ہے ڈی ایم اے

پڑھیں:

آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی، جب کہ لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ریگل، مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر، مینگورہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور جہلم میں بھی بادل خوب برسے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم سہانا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج سے17جولائی تک مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقوں میں گلوف کا امکان، الرٹ جاری
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 17 جولائی تک بارشوں کا امکان
  • اگلے 12 گھنٹوں کے دوران بارش، آندھی اور طوفان کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقوں میں گلوف کا الرٹ جاری
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ ،سیلاب کا امکان،ہائی الرٹ جاری
  • آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری