اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش آندھی اور طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت مون سون کی لپیٹ میں ہیں اور شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔

اب این ڈی ایم اے نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ملک بیشتر علاقوں میں بارش، آندھی اور طوفان آنے اور شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، میانوالی، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، جب کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی، بارکھان، زیارت، کوئٹہ، سبی اور چمن میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

الرٹ میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ہنزہ، شگر، گانجھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشی افراد کو محتاط رہنے اور اس کے ساتھ ہی کے پی اور گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔ اس لیے مذکورہ علاقوں کے رہائشی محتاط رہیں۔ شہری تیز بارش اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کےکھمبوں اور بل بورڈز سے بھی دور رہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی پنجاب، کے پی، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں آج 8 گھنٹوں میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 26 جولائی سے اب تک ملک بھر میں بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث 87 افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کی مہنگی ترین کمپنی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے علاقوں میں اور طوفان کیا ہے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ  انتظامیہ اور واسا افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک پلان جاری کرے اور شہریوں کو بَروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرے۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام کو ہونے والی دشواری کا بَروقت ازالہ کیا جائے۔

دوسری جانب واسا لاہور کا عملہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مکمل الرٹ ہے۔

ایم ڈی واساغفران احمد ارو ڈی جی واسا طیب فرید نےتمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقوں میں گلوف کا امکان، الرٹ جاری
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں مزیدبارش اور آندھی کا الرٹ جاری: گلیشیئرپھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقوں میں گلوف کا الرٹ جاری
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ ،سیلاب کا امکان،ہائی الرٹ جاری
  • ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، بجلی کا نظام درہم برہم
  • آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
  • ملک بھر میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری