لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور میں مسلسل موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، نشیبی علاقے سیلابی منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر شگاف پڑ گئے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اور وزرا یہ دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ لاہور میں کسی جگہ پانی نہیں کھڑا ہوا اور تمام سڑکوں سے نکاسی آب مکمل ہو چکا ہے جس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔
ایسے میں صارفین مختلف علاقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس میں کئی سڑکوں اور شگاف پڑے ہوئے ہیں اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جس میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈوبے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ایسے میں مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 8 گھنٹے کی طوفانی بارش کا نیا ریکارڈ، نکاسی آب کے لیے ایمرجنسی اقدامات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سینئر رہنما مسرت چیمہ نے سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بارش سے پورا لاہور شہر ڈوبا ہوا ہے لیکن شعیب یہ مریم کو بتائے گا نہیں، بلکہ جب پانی نکل جائے گا تو مریم ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے لاہور کی سڑکوں پر نکل آئیں گی اور پوچھیں گی کہ پانی کہاں ہے۔ اس کے بعد سہیلیوں کے گروپ کی جانب سے مریم نواز کی تعریفوں کے پل باندھے جائیں گے۔
بارش سے پورا لاہور شہر ڈوبا ہوا ہے لیکن شعیب یہ مریم کو بتائے گا نہیں، بلکہ جب پانی نکل جائے گا تو مریم ٹک ٹاک ویڈیوز کے لئے لاہور کی سڑکوں پر نکل آئے گی اور پوچھے گی کہ پانی کہاں ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) July 10, 2025
صحافی خرم اقبال نے کہا کہ ابھی کل ہی مریم نواز نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتی ہوں، لوگ بہت خوش ہیں کہ لگتا ہی نہیں یہ پاکستان ہے، بس بتانا یہ تھا کہ یہ لاہور ہے، ویڈیو آج کی ہے، بارش کے باعث سڑک دھنس چکی ہے۔
ابھی کل ہی مریم نواز نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتی ہوں، لوگ بہت خوش ہیں کہ لگتا ہی نہیں یہ پاکستان ہے، بس بتانا یہ تھا کہ یہ لاہور ہے، ویڈیو آج کی ہے، بارش کے باعث سڑک دھنس چکی ہے۔۔!! pic.twitter.com/dvPMEu7KLX
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 9, 2025
قیصر شریف نے کہا کہ لاہور میں بارش کے بعد ڈیفنس میں دریا بہنے لگا ہے اور اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی بارش سے ہی حکومت پنجاب کے سارے دعووں کی نفی ہو گئی ہے۔
لاہور میں بارش کے بعد ڈیفنس میں دریا بہنے لگا اب آفس جانے
کیلئے کشتی کی ضرورت ہوگی۔
ابتدائی بارش سے ہی حکومت پنجاب کے سارے دعوؤں کی نفی ہو گئی
#moonsoon #UrbanFlooding #rain #lahore
Thanks for video Mohsin jafar pic.twitter.com/nU6kAeEis8
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) July 10, 2025
فرید ملک نے پانی میں ڈوبے ہوئے ایک علاقے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ دریائے سوات کی ڈیفنس لاہور آمد ۔
دریائے سوات کی ڈیفنس لاہور آمد ???? pic.twitter.com/yjKa6Vk6Na
— Farid Malik (@FaridMalikPK) July 10, 2025
شاکر محمود اعوان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سڑک پر بڑا شگاف پڑا نظر آ رہا ہے انہوں نے ساتھ لکھا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی۔ سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام پورہ روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔
چند گھنٹوں کی بارش نے لاہور میں تباہی مچا دی۔۔سیشن کورٹ لاہور نزد سول سیکرٹریٹ اسلام پورہ روڈ بارش کی وجہ سے شگاف پڑ گیا۔ pic.twitter.com/2QG1h8chzN
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) July 10, 2025
ارفع بھٹو نے کہا کہ لاہور ڈوبا ضرور، مگر بارش میں نہیں، نااہلی کے سمندر میں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ گٹر اُبلے ہوئے ہیں، سڑکیں ندی بن گئی ہیں، قیمتی جانیں چلی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غائب ہیں۔
لاہور ڈوبا ضرور، مگر بارش میں نہیں، نااہلی کے سمندر میں!
گٹر اُبلے، سڑکیں ندی بن گئیں، قیمتی جانیں چلی گئیں… اور سی ایم ؟ غائب
شکریہ مریم نواز!pic.twitter.com/UfYmnBf1i5
— Arfa Bhutto (@ArfaBhutto786) July 10, 2025
لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور سڑکیں لاہور میں بارش مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور میں بارش مریم نواز لاہور میں بارش ٹک ٹاک ویڈیوز مریم نواز نے کہا کہ بارش کے لکھا کہ کے لیے کے بعد
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟