معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کی شاہ رُخ خان سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں اور ان وہ دونوں سڑک کنارے سیلفی بنا رہے ہیں۔

اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے کہاں ملاقات ہوئی۔ تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل اصلی لگ رہی ہے۔

یعنی دانش کی اس انسٹا اسٹوری میں شاہ رُخ خان کا اے آئی سے بنایا گیا ورچوئل اوتار دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دانش نواز سیاہ چشمہ پہنے ہوئے ہیں اور شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ تصویر دھندلی ہے۔

یہ تصویر اتنی حقیقی معلوم ہوتی ہے کہ کئی صارفین چونک گئے اور پہلے یہ سمجھ ہی نہ سکے کہ شاہ رخ خان کی موجودگی ورچوئل ہے۔ کچھ صارفین نے اس تجربے کو دانش نواز کا ’فین مومنٹ‘ قرار دیا، جب کہ دیگر نے ان کی تخلیقی سوچ کو سراہا۔

تاہم یہ تصویر نہ صرف تفریح کا باعث بنی بلکہ اس بات کی عکاسی بھی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کس طرح ڈیجیٹل دنیا کو بدل رہی ہے اور کسی بھی شخص کی تصویر کو اے آئی سے استعمال کیا جاسکتا ہے جوکہ خطرناک بھی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ ر خ خان شاہ رخ خان دانش نواز رہے ہیں

پڑھیں:

بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  •  لازوال عشق ڈیٹنگ شوکا ٹیرز جاری: سوشل میڈیا صارفین نے بے حیائی اور فحاشی کے فروغ کی کوشش قرار دیدیا
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے