پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے نویں میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
جمعے کو گریس روڈ پر کھیلے گئے میچ میں عمر امین کی شاندار نصف سنچری اور باؤلرز کی مشترکہ کارکردگی کامیابی کی بنیاد بنی۔
پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 167 رنز ہی بنا سکی۔
جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن رہا اور 7 اوورز کے اندر ان کے 3 ابتدائی بلے باز، ہاشم آملہ (12)، جے جے سموٹس (10) اور ہنری ڈیویڈز (6)، پویلین لوٹ چکے تھے، اور اسکور صرف 42-3 تھا۔
بعد ازاں مڈل آرڈر میں بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 17.
تاہم مورنے وین ویک نے جارحانہ انداز میں 20 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شکست کا مارجن کچھ کم کیا۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا جاوید کو سالگرہ پر شعیب ملک نے کیا گفٹ دیا؟
پاکستان کے لیے سہیل تنویر اور محمد حفیظ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگز: پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ
اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔
اوپنرز نے 27 رنز کا تیز آغاز فراہم کیا، جس کے بعد شرجیل خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک 6 شامل تھا۔ کامران اکمل نے بھی 17 رنز بنائے۔
محمد حفیظ صرف 8 رنز بنا سکے، لیکن عمر امین اور شعیب ملک نے 79 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔
عمر امین نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
شعیب ملک آخر تک ناٹ آؤٹ رہے اور 34 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔
آصف علی نے بھی 11 گیندوں پر 23 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:’میں نے اپنا وکیل کرلیا‘، ڈاکٹر نعمان کے نوٹس ملنے پر شعیب اختر نے کیا پیغام دیا؟
جنوبی افریقہ کے لیے اولیور نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ وِلیوین، پارنیل اور جے پی ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹیمیں:
پاکستان چیمپئنز: کامران اکمل (وکٹ کیپر)، شرجیل خان، عمر امین، محمد حفیظ (کپتان)، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، عامر یامین، سہیل خان، سہیل تنویر، وہاب ریاض۔
جنوبی افریقہ چیمپئنز: ہاشم آملہ، ہنری ڈیویڈز، جے جے سموٹس، سارل ایروے، جے پی ڈومنی، مورنے وین ویک (وکٹ کیپر)، کرس مورس، وین پارنیل، ایرن فینگیسو (کپتان)، ہارڈس وِلیوین، ڈوانے اولیور۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ویسٹ انڈیزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ویسٹ انڈیز پاکستان چیمپئنز جنوبی افریقہ گیندوں پر شامل تھے
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم 8 آؤٹ کے ساتھ ان کے قریب ہیں۔
ٹی20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز: صائم ایوب – 10 عمر اکمل – 10 شاہد آفریدی – 8 بابر اعظم – 8 کامران اکمل – 7 محمد نواز – 7 محمد حفیظ – 7دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دوسری ہی گیند پر بولڈ ہو کر اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ (8) صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی: کوئنٹن ڈی کاک – 8 اینڈائل فہلوکویو – 7 ٹیمبا باووما – 6 جے پی ڈومنی – 6 ریضا ہینڈرکس – 6 تبریز شمسی – 5 ریلی روسو – 5 اے بی ڈی ویلیئرز – 5میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز ناٹ آؤٹ (47 گیندوں، 9 چوکے) بنائے، جبکہ آغا سلمان نے 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جنوبی افریقہ صائم ایوب کرکٹ