بی جے پی ملک بھر میں بنگالی بولنے والوں کو ہراساں کررہی ہے، ممتا بنرجی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ انکی پانی کی سپلائی مبینہ طور پر بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے حکم پر منقطع کی گئی تھی اور انکی بجلی بھی کاٹ دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ دہلی کی جے ہند کالونی میں بنگالی مہاجر مزدوروں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اپنے بنگالی مخالف ایجنڈے کو ریاست کی سرحدوں سے باہر پھیلا رہی ہے۔ اپنے فیس بک پوسٹ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت کے وسنت کنج علاقے میں بنگالی باشندوں کو ہراساں کرنے اور زبردستی بے دخل کرنے کی خبروں سے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی انتظامیہ نے انہیں بے گھر کرنے کی کوشش میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے انکار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا "میں نئی دہلی کے وسنت کنج میں واقع جے ہند کالونی سے لوگوں کو ہراساں کیے جانے کی تشویشناک خبروں سے سخت پریشان ہوں، یہ ایک ایسی بستی ہے جو بنیادی طور پر بنگالیوں سے آباد ہے"۔
ممتا بنرجی نے مزید لکھا کہ ان کی پانی کی سپلائی مبینہ طور پر بی جے پی کی زیر قیادت حکومت کے حکم پر منقطع کی گئی تھی۔ بجلی کے میٹر بھی ضبط کر لئے گئے تھے اور کل پرسوں اچانک بجلی کاٹ دی گئی تھی۔ رہائشیوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دہلی پولیس نے ان نجی پانی کے ٹینکروں کا راستہ بھی بلاک کر دیا جن کا انہوں نے انتظام کیا تھا اور ادائیگی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ زیرِ سماعت ہونے کے باوجود وہاں ایک جبری بے دخلی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود کو جمہوری ملک کیسے کہہ سکتے ہیں اگر گھر، پانی اور بجلی کے بنیادی حقوق کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بنگالی بولنے والے ہندوستانیوں کو ان کی زبان کی وجہ سے مجرم بنانے کے مترادف ہیں اور بی جے پی ان کے ساتھ اپنے ہی ملک میں درانداز جیسا سلوک کر رہی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں 1.
انہوں نے کہا کہ بنگال ہر مظلوم کی آواز کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، ہم اس مسئلے کو ہر ممکن فورم پر اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال حکومت نے بی جے پی کی زیر قیادت اوڈیشہ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ضلع جھارسوگوڈا میں بنگالی بولنے والے تارکین وطن مزدوروں کو قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر حراست میں لے رہی ہے۔ حالانکہ اس الزام کو اوڈیشہ پولیس نے "تصدیق شدہ کاغذات" کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔ تاہم مغربی بنگال کی حکمران جماعت نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر اس طرح کی "ہدف بنا کر ہراساں کرنے" کی کارروائیاں جاری رہیں تو ایک بڑی سیاسی تحریک شروع کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی ممتا بنرجی نے میں بنگالی بی جے پی کی کے ساتھ گئی تھی رہی ہے
پڑھیں:
شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-5