وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے شیخہ عاصمہ کی غیر معمولی ہمت اور عزم کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی۔
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
پاکستان کے قدرتی حسن کی آگاہی کے لیے ان کی کامیابی اور عزم کے اعتراف میں، وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کے لیے باقاعدہ طور پر برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کی چودہ بلند ترین چوٹیوں میں سے پانچ کا پاکستان میں ہونا، پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے، جو اسے کوہ پیماؤں اور ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے ایک اہم مقام بناتا ہے۔ انہوں نے شیخہ عاصمہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے شاندار پہاڑوں کا انتخاب کیا اور ان کے چیلنجز اور قدرتی خوبصورتی کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔
فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
انہوں نے پاکستانی کوہ پیماء پورٹرز اور گائیڈز کی اہم شراکت کا بھی ذکر کیا جو دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کو ان کی مہمات میں مدد فراہم کرتے ہیں، اور کہا کہ ان کی مہارت اور لگن اس طرح کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔
پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخہ اسماء کی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان جرات، مثبت عزائم اور استقامت کی مشترکہ اقدار کی عکاس ہے۔ انہوں نے ایڈونچر ٹورازم، کھیلوں اور نوجوانوں کی شمولیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے شیخہ اسماء آلثانی کے مساوی مواقع کی تخلیق میں جینڈر مساوات کمیشن کی نائب صدر کے طور پر فعال کردار کی بھی تعریف کی۔
ڈالر مہنگا
وزیر اعظم نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں تمام ضروری سہولیات، حفاظت اور مہمان نوازی کا یقین دلایا۔
دنیا کی 8,000 میٹر کی چوٹیوں میں سے تمام چودہ چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے شیخہ اسماء کو مستقبل کی کوہ پیمائی کے لیے پاکستان واپس آنے اور پاکستان کے متنوع اور دلکش مناظر کو مزید دریافت کرنے کے لیے دعوت دی۔
’’پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح‘‘ آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈرز کانفرنس
شیخہ اسماء الثانی نے اپنے دوروں کے دوران ان کی پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ نانگا پربت کی اپنی حالیہ کوہ پیمائی کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے مقامی پورٹرز اور گائیڈز کے تعاون کی تعریف کی اور اس شاندار پہاڑ کی خوبصورتی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے K2، جسے ماضی میں وہ سر کر چکی ہیں، اپنی سر کی گئیں تمام چوٹیوں میں بہترین پہاڑ قرار دیا اور کہا کہ اس کی خوبصورتی بے مثال ہے۔
وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کی مستقبل کی کوششوں اور عالمی سطح پر نوجوانوں بالخصوص خواتین کو عزم کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول کی ترغیب دینے کے لیے ان کی جاری کوششوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر اعظم نے شیخہ اسماء شیخہ اسماء الثانی پاکستان کی پاکستان کے انہوں نے تعریف کی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سابق کرکٹر محمد یوسف نے ذاتی برانڈ لانچ کردیا
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بلے باز محمد یوسف نے کرکٹ کے میدان کے بعد اب کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا ذاتی برانڈ "ایم وائے برکہ" متعارف کرادیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ محمد یوسف پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے حال ہی میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو قرار دیا۔
pic.twitter.com/DAVj9hOwRy
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) July 6, 2025