خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی نے بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سوات کو اہم کامیابی ملی ہے اور بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، سی ٹی ڈی سوات کے کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

ولیج ڈیفنس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے، بیرونی فنڈنگ سے دہشت گردی پھیلانے والا نیٹ ورک تباہ، دہشت گرد آئی ای ڈی حملوں اور بھتہ خوری کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کی یہ کارروائی سوات اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے آپریشنل ونگز پر کاری ضرب ہے، فتنہ الخوارج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس افسر (آر پی او) مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان نے فتنہ الخوارج کے آپریشنل کمانڈ ونگ پر کاری ضرب لگانے پر علاقائی پولیس اور سی ٹی ڈی سوات کی تعریف کی ہے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں دیر پا امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

ہنگو میں ڈی پی او پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب ہنگو میں کارروائی کے دوران پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پر حملے میں ملوث دہشت گرد مارا گیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس نے فالو اپ آپریشن کرتے ہوئے ہنگو میں پولیس اور ڈی پی او ہنگو پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو ہلاک کیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں مطلوب دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوا، مقابلے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ نے اپنے 8سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا وفاقی اداروں میں ماہرین کی تعیناتی ترجیح، میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں،سینیٹر عرفان صدیقی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں فتنہ الخوارج کے فتنہ الخوارج کے 3 سی ٹی ڈی نے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار