گزشتہ ماہ اسلام آباد میں شوہر اور سسر کی جانب سے مبینہ تشدد اور آگ لگانے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ثنیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے۔
ڈان نیوز نے کے حوالے سے بتایاکہ جاں بحق خاتون کے وکیل منیر احمد نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 8 جون کو اس وقت پیش آیا جب متفویہ ثنیہ اور اس کے شوہر کے آپس میں لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی۔
منیر احمد نے بتایا کہ ثنیہ آج انتقال کر گئی ہے، خاتون کا شوہر اور سسر اس کی موت کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے دونوں ملزمان کیخلاف اینٹی ٹیرارزم ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعات لگانے اور انہیں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک معاشرہ انصاف کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ متاثرہ خاتون کو انصاف مل سکے۔
ایڈووکیٹ منیر احمد نے واقعے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اُسے گھر پر اسے زبردستی رکھا ہوا تھا اور اس پر خاموش رہنے کا دباؤ ڈال رہے تھے۔ لیکن آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، بہرحال ملزمان متفویہ کو پاکستان میڈیکل انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) لے کر آئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ہسپتال میں بتایا کہ خاتون سلینڈر بلاسٹ سے جھلس کر زخمی ہوئی ہے۔
ایڈوکیٹ منیر احمد کے مطابق متاثرہ خاتون کے فیملی کو اس حوالے معلومات ملنے کے بعد تشدد کا شکار خاتون کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، دونوں ملزمان گرفتار اور جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔
ڈان.

کام کے مطابق 9 جون کو کیرپا پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34، 324 اور 336 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر اور سسر کے ساتھ رات کے تقریبا 11 بجے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد میرے سسر نے میرے سر پر مارا جس سے میں حواس کھو بیٹھی، میں اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتی کہ کس نے مجھے آگ لگائی لیکن میرا شبہ ہے کہ میرا سسر جو کہ مجھ پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے اسی نے مجھے آگ لگائی ہوگی۔ خاتون نے دونوں ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خاتون کے وکیل نے کہا کہ دفعہ 336 بی کے تحت الزامات ناقابل ضمانت جرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر الزامات کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔
منیر احمد نے مزید کہا کہ یہ گھریلو تشدد کا واقعہ ہے، جس میں خاتون کو بدترین طریقے سے آگ لگائی گئی، ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعات لگا کر مقدمہ کو آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے متاثرہ خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، منیر احمد نے کہا اگر ان ملزمان کو سخت سزا نہیں دی گئی یا پھر عدالتی خامیاں سامنے آئیں تو پھر جب بھی کبھی کسی عورت کو آگ لگائی گئی تو پھر ہر طرف خاموشی ہی ہوگی۔
رواں ہفتے کے آغاز میں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بیوی پر پیٹرول چھڑک کر اگ لگانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
گزشہ ماہ اے ٹی اے ساہیوال نے مجرم کو اپنی سابقہ ساس اور 10 سالہ سالے پر تیزاب پھینک کر جلانے کے جرم میں 14 سال قید اور 81 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
اپریل میں میرپور خاص میں گھر میں آگ لگنے کے باعث حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم دم توڑ گئے تھے، واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ طور پر گھر کا سربراہ نے منصوبہ بندی کے تحت تینوں کو قتل کیا۔
فروری میں کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک خاتون کو اس کے چچا نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ جس سے خاتون جاں بحق جب کہ اس کی کم عمر بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئی تھی۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: متاثرہ خاتون شوہر اور سسر ایف ا ئی ا ر ا گ لگائی کے مطابق بتایا کہ انہوں نے خاتون کے کہا کہ

پڑھیں:

چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی