دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں دوسرے دن جمعرات کو مشقوں کا سلسلہ جاری رہا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بدھ سے شروع ہونے والے کیمپ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کمر کس لی۔ کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے نیوزی لینڈ کے مائک ہیسن نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو مختلف ٹاسک دیے۔ اسپنرز کے لیے سازگار میرپور کی وکٹوں پر میزبان بولرز کا مقابلہ کرنے کے لیے بیٹرز کو خصوصی ٹریننگ کرائی گئی۔مائیک ہیسن نے نیٹ پریکٹس سیشن کے بعد بیٹرز کو گھاس پر مسلسل مشقیں کرائیں۔

دوسری جانب اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔

فیلڈنگ کوچ شین میکروموٹ نے کھلاڑیوں کو کیچ پکڑنے کی خصوصی ٹریننگ کرائی، کیمپ کا آغاز جسمانی ورزشوں سے ہوا،فزیکل ٹریننگ کے بعد  نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کی ٹیکنیک کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی گئیں۔

رات کو چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں میں بابر اعظم اپنی بیٹنگ تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں نظر آئے جبکہ فخر زمان ایک مرتبہ پھر جارحانہ اسٹروکس کی مشقیں کرتے رہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی تک جاری رہنے والے کیمپ میں دورہ بنگلا دیشں کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ پانچ وائٹ بال کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ  میں سلمان علی آغا ( کپتان)،ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز،حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز ،صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

طلب کیے گئے پانچ وائٹ بال کرکٹرز میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ کیمپ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی۔

دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دورہ بنگلا کے لیے

پڑھیں:

پی سی بی کا ویسٹ انڈیز کیساتھ ون ڈے کی جگہ ٹی 20 میچز پر زور

لاہور:

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرانے کی کوشش شروع کردی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران بڑے ایونٹس ہونا ہیں، ہم ٹیم کو مختصر فارمیٹ میں مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے ویسٹ انڈین بورڈ سے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قومی ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایکسپوژر دیا جائے تاکہ کھلاڑی عالمی معیار کے مطابق کھیل سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز اگست میں شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ بنگلا دیش و ویسٹ انڈیز کیلیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آغاز
  • دورہ بنگلادیش: شاہین کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر باسط علی نے سوال اٹھادیا
  • پی سی بی کا ویسٹ انڈیز کیساتھ ون ڈے کی جگہ ٹی 20 میچز پر زور
  • پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون ہوا اِن اور کون آؤٹ ؟
  • دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان اور شاہین پھر نظر انداز
  • دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آغاز
  • دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
  • پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان، سلمان علی آغا کپتان برقرار