اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے: علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق خبریں چل رہی ہے۔عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاسی کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو وہ بالکل پاکستان آ سکتے ہیں۔
کراچی: عمارت منہدم ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 8 افسران اور مالک گرفتار
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی کے بیٹوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی ورکر کا ڈی این اے ایسا ہے کہ وہ موروثی سیاست پسند نہیں کرتے لیکن اس وقت صورت حال مختلف ہے، جو بھی بانی کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چا ہیے وہ ضرور کرے۔علی محمد خان نے کہا کہ دو دفعہ مذاکرات کا سلسلہ چل چکا ہے، ہم ٹکراؤ کی سیاست نہیں چاہتے ہیں، مذاکرات کی میز پر ہی مسئلہ حل ہو گا لیکن معنی خیز مذاکرات ہونے چاہئیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات سے بانی سمیت اسیران بھی باہر آئیں، فیصلہ کریں کہ اس ملک کو کیسے آگے لے کر جانا ہے، سب ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں
اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ میت وصول کرنے لاہور سے کراچی پہنچ گئے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علی محمد خان پی ٹی آئی کے چاہتے ہیں نے کہا کہ رشتے دار
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔