خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔

حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علما اور باجوڑ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار شیر زادہ بھی شہید ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمیوں میں ڈاکٹر طارق، شاہ سوار اور عثمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے حوالے سے مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے مولانا خان زیب اور پولیس اہلکار شیر زادہ موقع پر شہید ہو گئے جبکہ تین ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔

مولانا خان زیب کی نماز جنازہ آج 11 جولائی بروز جمعہ دن 11 بجے آبائی علاقہ ناوگئی میں ادا کی جائیگی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اے این پی رہنما مولانا خان زیب کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے مولانا خان زیب سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، المناک واقعہ پر اے این پی قیادت و کارکنوں اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی دلی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا خان زیب افراد کے کا اظہار

پڑھیں:

محسن  نقوی کی باجوڑ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، مولانا خان زیب کی شہادت پر اظہارِ افسوس

سٹی 42 : وفاقی وزیر  داخلہ محسن  نقوی کی جانب سے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت  پر اظہار افسوس کیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ  کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ 

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے تنہا رہنے والی شوبز انڈسٹری کی لڑکیوں کو اکھٹا کردیا

محسن نقوی نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • محسن  نقوی کی باجوڑ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، مولانا خان زیب کی شہادت پر اظہارِ افسوس
  • فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق
  • باجوڑ: فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
  • باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • باجوڑ میں فائرنگ ، عوامی نیشنل پارٹی  کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ، 3زخمی
  • باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
  • باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، اے این پی کے رہنما قتل