قومی ہاکی ٹیم کی حق تلفی منظر عام پر آگئی، کھلاڑی اب تک ڈیلی الاؤنس کے منتظر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے عالمی سطح پر فائنل تک رسائی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان قومی ہیروز کو آج تک ان کا حق نہیں مل سکا۔
ملائیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن کھلاڑی اپنی میچ فیس اور یومیہ الاؤنسز کے منتظر ہیں۔
نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، لیکن ہمارے کھلاڑی اب تک مالی معاونت کی راہ تک رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، ان کھلاڑیوں کو چاہے ملکی میدانوں میں کھیلنا ہو یا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنی ہو، یومیہ صرف 30 ہزار روپے میچ الاؤنس دیا جاتا ہے، جو ان کی محنت اور قربانیوں کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔
صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویشناک اس وقت ہو جاتی ہے جب معلوم ہوتا ہے کہ ٹریننگ کیمپ کا الاؤنس اس رقم سے بھی کم ہے، جبکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کا سینٹرل کنٹریکٹ یا اضافی مالی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا۔ تین ٹریننگ کیمپوں کی ادائیگیاں بھی تاحال زیر التوا ہیں، جس نے ان نوجوان کھلاڑیوں کی امیدوں کو مزید کمزور کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ رویہ ان قومی کھلاڑیوں کے ساتھ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم واقعی ہاکی کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام دلانا چاہتے ہیں تو ہمیں ان نوجوان کھلاڑیوں کی محنت کی قدر کرنی ہوگی اور ان کے مالی مسائل کا فوری حل نکالنا ہوگا۔
میڈیا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تعریف صرف زبانی جمع خرچ سے نہیں ہوتی، بلکہ وعدے پورے کرنے سے ہوتی ہے۔ یہ کھلاڑی اپنے خون اور پسینے سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں، لہذا ان کا حق ہے کہ ان کی محنت کا صلہ بروقت دیا جائے اور انہیں سرکاری سطح پر مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے، تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے ملک کے لیے مزید فتوحات حاصل کر سکیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے اور عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی فراہم کرے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
رانا ثناءاللہ نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مشیرِ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ریاست اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔