2025-09-18@00:54:35 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«والی نمبر پلیٹ»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور صارفین کے حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن کی شکایات بھی شامل تھیں، جن کے مطابق ٹیمو ’غیر معمولی کم قیمتوں اور جارحانہ مارکیٹنگ‘ کے ذریعے مقامی ریٹیلرز کے لیے غیر پائیدار حالات پیدا کررہا ہے۔ سی سی پی نے واضح کیا کہ چونکہ ٹیمو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے اس...
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 14 اگست کو اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت فراہم کی جائے۔کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور گورنر ہاؤس طلبا کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہیں، نئی نسل کو مایوس نہیں ہونے دیں گے اور انہیں ملک چھوڑ کر نہیں جانا پڑے گا۔اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت 14 اگست کو جشن آزادی والے روز اجرک والی نمبرپلیٹ شہریوں کو مفت دینے کا اعلان کرے، اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے صوبے میں موٹر سائیکلوں کیلئے خصوصی فیچر کی حامل نئی نمبر پلیٹس کے حصول کی آخری تاریخ آگے بڑھا دی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خصوصی فیچر والی نمبر پلیٹ کی آخری تاریخ اب 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025ء کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو سے مکیش کمار کی ملاقات، گاڑیوں پر سیکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹس نصب کرنے کی تاریخ میں توسیع
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں پی پی پی کے چیف وہپ اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ نے ملاقات کی، جس میں پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کی حاضری اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ مکیش کمار چاولہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ محکمے نے 7 ارب روپے مالیت کی ریکارڈ منشیات ضبط کی ہے، بلاول بھٹو نے محکمے کی اس کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت گاڑیوں کے لیے سیکیورٹی فیچرز سے لیس نمبر پلیٹس کے اجرا سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال...
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے، اجرک والی اور پاکستانی پرچم دونوں نمبر پلیٹ کی اجازت ہونا چاہیئے، اگر حکمت عملی تبدیل نہ ہوئی تو مرحلہ وار احتجاج کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں، آپشن ہونا چاہیئے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا...
آفاق احمد(فائل فوٹو)۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ جب موٹرسائیکل خریدی جاتی ہے تو نمبر پلیٹ اجراء کی فیس لائف ٹائم ادا کی جاتی ہے، رقم لے کر نمبر پلیٹیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ بار کوڈ کے ذریعے جرائم روکنے کی بات ڈھکوسلا ہے، حکومت نمبر پلیٹوں پر فیس نہ لے، جس سے لی ہے واپس کی جائے۔ انھوں نے کہا سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ آپشنل ہونا چاہیے، اطلاعات ہیں کہ یکم اگست سے شہری پاکستان کے پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں گے۔آفاق احمد نے کہا اجرک والی اور...
کراچی میں ان دنوں ”اجرک ڈیزائن“ والی نئی نمبر پلیٹ کی رجسٹریشن کا معاملہ ہر گاڑی والے کے لیے اہم بن چکا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ان گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جن پر اب بھی پرانی یا غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ لوگ اب بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ یہ نئی نمبر پلیٹ کیوں ضروری ہے؟ سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کے مطابق نئی نمبر پلیٹس سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 2018 میں ”سیف سٹی پروجیکٹ“ شروع کیا جس کے تحت کراچی...
سندھ ہائیکورٹ میں اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہم کرنے کےلیے درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ دراخواست میں کہا گیا کہ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہئیں۔ پرانی نمبر...
ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ملکی عوام آٹا، چینی، ایشائے خوردونوش کے مہنگے ہونے اور مختلف مافیاز سمیت بے جا لگائے جانے والے ٹیکس سے تنگ ہیں، ملک میں مصنوعی مہنگائی اتحادی حکومت کی دین ہے، وفاقی و سندھ حکومتیں ذخیرہ اندوزی روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مشکلات کا باعث بنتی جارہی ہے، جبری اجرک والی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کاکاروبار شروع کر دیا گیا ہے، نئی نمبر پلیٹس کے نام پر شہریوں سے رقم کی وصولی بھتہ خوری ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، عوام سندھ سرکار کی نااہلی کی وجہ سے مختلف بحرانوں کا شکار...
دراخواست میں کہا گیا کہ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں، حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہئیں، پرانی نمبر پلیٹس بھی حکومت کی جاری کردہ ہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہم کرنے کیلئے درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ...
سندھ حکومت کی جانب سے اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہمی اورگاڑیوں پر لگی رجسٹریشن نمبر کی تختیاں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ سماجی کارکن اور کراچی نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہیں جبکہ پرانی نمبر پلیٹس...
کراچی نوجوانان پارٹی کے چیئرمین فیضان حسین نے ایکسائز کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ شہر میں تو ایسی نمبر پلیٹ فروخت ہو رہی ہیں اور وہاں پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا...
کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے دفتر پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔ چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق چھاپہ اعلیٰ افسران کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا جبکہ فیضان حسین کو فی الفور...
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے سرکاری طور پر اجرک کی تھیم والی نمبر پلیٹس متعارف کرائی ہے، جو اب صوبے میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ پلیٹیں سندھ کے ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اہلیت اور درخواست کا عمل جن گاڑیوں کے مالکان نے اپنا ٹیکس ادا کر دیا ہے اور ان کی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اجرک کی نئی پلیٹیں حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں آپشن 1: اپنے قریبی ایکسائز آفس میں جائیں۔ آپشن 2: سرکاری پورٹل excise.gos.pk یا موبائل ایپ کے ذریعے...
شہر قائد کے علاقے کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے دو شہریوں کو واردات کا نشانہ بنایا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے جب حمزہ نامی نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکوؤں نے اس پر دو سے تین گولیاں چلائیں۔ فائرنگ سے حمزہ زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔واقعہ کے بعد ملزمان زخمی نوجوان کو چھوڑ کر لیاقت آباد فلائی اوور کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔عینی شاہد...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنا ٹریفک وارڈنز کو مہنگا پڑ گیا، وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ میں وکلا اور ٹریفک وارڈنز کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ٹریفک وارڈنز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر ایک گاڑی کو روکا جس میں وکلا سوار تھے، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے روکے جانے پر وکلا نے ٹریفک وارڈنز پر تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکلا اور ان کے ساتھی ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے...
اسکرین گریب لاہور کے علاقے مزنگ میں ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑی روکنے پر وکلاء نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔پولیس کے مطابق مزنگ میں ٹریفک وارڈنز نے ممنوعہ نمبر پلیٹ والی سیاہ رنگ کی گاڑی کو روکا تو اس میں سوار وکیل نے ساتھیوں کو بلا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل اور اس کے ساتھی ٹریفک وارڈن کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔ وارڈن کے ساتھی اسے چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حملہ آور کسی کی نہیں سنتے، لوگوں کے جمع ہونے پر وکلاء گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ...
کسی عزیز کی سالگرہ کے روز اسی عزیز کی وفات کی خبر مل جائے تو یقیناً یہ ایک اذیت ناک تجربہ ہو گا، ایسا تجربہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ایک اداکارہ کے مداحوں کو اس وقت ہوا جب انہیں اپنی فیوریت اداکارہ کی سالگرہ کے روز ان کی وفات کی اطلاع ملی۔ اخبار اور نیوز چینل کوئی فیک نیوز شائع کر دیں تو جس کو اس فیک نیوز سے جتنا نقصان پہنچتا ہے وہ اتنی ہی سخت قانونی کارروائی کر کے اخبار اور نیوز چینل کو زرِ تلافی ادا کرنے اور معافی مانگنے پر مجبور کر سکتا ہے، اس کے باوجود بہت سی فیک نیوز سے ہونے والے نقصان کی تلافی کبھی نہیں ہوتی، خصوصاً اذیت کی تلافی کبھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لئے آخری مہلت دے دی۔ تین اپریل کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں جدید سیکورٹی فیچر پر مشتمل نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ تین اپریل کے بعد پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی۔ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ کی ہوگی۔ کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فیس2450 روپے موٹر سائیکل اور رکشہ کے نمبر پلیٹس کی فیس 1850 روپے ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 1600 روپے ہے۔ نئی نمبر پلیٹس کے حصول کے لئے...
کراچی (آن لائن)3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کیلئے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔ وزیر ایکسائز نے مزید کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔