موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔
کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔
گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: والی نمبر پلیٹ
پڑھیں:
سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف
سرحد پار تجارت کے فروغ کے لئے’’ٹریڈ لیب‘‘ پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ون ونڈو کے اعلامیہ کے مطابق ’’ٹریڈ لیب‘‘ پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد تاجروں ، اسٹارٹ اپس اور اداروں کو عالمی تجارتی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے ۔
پاکستان ون ونڈو کے سی ای او آفتاب حیدر کا کہنا ہے ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم ، ایس ڈی پی آئی اور نجی کاروبار کے بین الاقوامی سینٹر کی مدد سے تیار کیا گیا ۔
ٹریڈ لیب میں ابتدائی مرحلے میں 9 آن لائن کورسز شامل کئے گئے ہیں ۔ جن میں کسٹمز ، ایکسپورٹ ، تجارتی قوانین اور مارکیٹ اسٹریٹیجی شامل ہیں ۔ ’’ٹریڈ لیب‘‘ سے تجارتی وقت اور لاگت میں کمی آئے گی، کاروباری مسابقت اور شفافیت میں اضافہ ہو گا۔