نورا فتیحی کی سالگرہ کے روز موت کی جھوٹی خبروں نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ، حقیقت سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کسی عزیز کی سالگرہ کے روز اسی عزیز کی وفات کی خبر مل جائے تو یقیناً یہ ایک اذیت ناک تجربہ ہو گا، ایسا تجربہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ایک اداکارہ کے مداحوں کو اس وقت ہوا جب انہیں اپنی فیوریت اداکارہ کی سالگرہ کے روز ان کی وفات کی اطلاع ملی۔
اخبار اور نیوز چینل کوئی فیک نیوز شائع کر دیں تو جس کو اس فیک نیوز سے جتنا نقصان پہنچتا ہے وہ اتنی ہی سخت قانونی کارروائی کر کے اخبار اور نیوز چینل کو زرِ تلافی ادا کرنے اور معافی مانگنے پر مجبور کر سکتا ہے، اس کے باوجود بہت سی فیک نیوز سے ہونے والے نقصان کی تلافی کبھی نہیں ہوتی، خصوصاً اذیت کی تلافی کبھی ممکن نہیں ہوتی۔ ایسی فیک نیوز اگر نام نہاد سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جائے تو متاثر ہونے والے فیک نیوز پھیلانے والے کا عملاً کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ اس کا تو مفت میں بنایا ہوا ایک “سوشل پلیٹ فارم کا اکاؤنٹ” ہی داؤ پر لگا ہوتا ہے، جسے پلیٹ فارم بند کر دے تو وہی شخص کسی فرضی نام سے دوسرا اکاؤنٹ بنا لیتا ہے۔
حال ہی میں فیک نیوز سے جنم لینے والی اذیت ناک صورتحال کا سامنا لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ نورا فتیحی اور ان کے مداحوں کو کرنا پڑا ہے جب نورا کی سال گرہ سے ایک روز پہلے مداحوں پر یہ “اطلاع” بجلی بن کر گری کہ ان کی محبوب اداکارہ تو انتقال کر گئی ہیں۔نورا فتیحی کی موت کی جھوٹی خبروں نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا، لیکن کچھ دیر بعد یہ سامنے آ گیا کہ اصل ماجرا کیا تھا۔
سوشل پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو کلپ اچانک وائرل ہو گئی کیونکہ اس ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ بالی وڈ کی مشہور اداکار نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہےبالی وڈ کی معروف ڈانسنگ گرل اور مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکار نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل ایک عجیب و غریب جھوٹی خبر کا شکار بن گئیں۔
بھارتی میڈیا مین شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپنے مخصوص ڈانس کے اسٹیپس سے اسٹیج میں جان پھونکنے والی نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں کہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔اس اذیت ناک افواہ کا باعث بننے والی گمراہ کن ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھارت مین اور بھارت سے باہر نورا فتیحی کے مداحوں کو اس فیک نیوز سے گہرا صدمہ ہوا جس کا اظہار بعض نے سوشل پلیٹ فارمز پر رو دھو کر کیا، بعض ان پلیٹ فارمز سے باہر کی زندگی مین بھی دن بھر اداس رہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فیک نیوز سے نورا فتیحی
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔
کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"
بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔