کراچی میں ان دنوں ”اجرک ڈیزائن“ والی نئی نمبر پلیٹ کی رجسٹریشن کا معاملہ ہر گاڑی والے کے لیے اہم بن چکا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ان گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جن پر اب بھی پرانی یا غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ لوگ اب بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یہ نئی نمبر پلیٹ کیوں ضروری ہے؟

سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کے مطابق نئی نمبر پلیٹس سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 2018 میں ”سیف سٹی پروجیکٹ“ شروع کیا جس کے تحت کراچی میں 12 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

وزیر کا کہنا ہے کہ جب تک گاڑیاں اصل مالک کے نام پر رجسٹر نہیں ہوں گی، شہر میں جرائم پر مؤثر طریقے سے قابو پانا ممکن نہیں۔

نئی نمبر پلیٹ کی خاص باتیں:

نمبر پلیٹ میں تھریڈڈ بیک گراؤنڈ، 3D ہولوگرام، اور بار کوڈ موجود ہوتا ہے۔ یہ نمبر پلیٹس سی سی ٹی وی کیمروں سے رات کے وقت بھی واضح طور پر پڑھنے کے قابل ہوتی ہیں۔ اوپن مارکیٹ سے بنوائی گئی پلیٹس میں یہ سیکیورٹی فیچرز موجود نہیں، اسی لیے وہ ناقابلِ قبول ہیں۔

رنگوں کی بنیاد پر نمبر پلیٹس کی اقسام:

سفید رنگ: پرائیویٹ گاڑیوں اور بائیکس کے لیے زرد رنگ: کمرشل گاڑیوں کے لیے سبز رنگ: سرکاری گاڑیوں کے لیے

فیس کتنی ہے؟

چار پہیوں والی گاڑیوں (پرائیویٹ/کمرشل/سرکاری) کے لیے: 2,450 روپے موٹر سائیکل کے لیے: 1,850 روپے

آن لائن رجسٹریشن کا آسان طریقہ:

یہ لنک کھولیں: https://taxportal.

excise.gos.pk/home/quick_pay اپنی گاڑی کی قسم منتخب کریں: ”Two Wheeler“ یا ”Four Wheeler“ اپنا موبائل نمبر اور گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں (یاد رہے: موٹر وہیکل ٹیکس مکمل ادا ہونا چاہیے) کیپچا کوڈ داخل کریں ”Vehicle Details“ پر کلک کریں قریبی ایکسائز برانچ منتخب کریں ”Calculate Amount“ پر کلک کریں ”Deliver challan to me via courier“ منتخب کریں اپنا نام، پتہ اور دیگر معلومات درج کریں PSID نمبر جنریٹ کریں (یہ 12 ہندسوں پر مشتمل ہوگا اور SMS کے ذریعے بھی موصول ہوگا) آپ یہ فیس بینک، ATM، ایزی پیسہ یا آن لائن بینکنگ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں

اگلا مرحلہ:

چالان جمع کرانے کے بعد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفتر (کراچی میں Civic Centre) سے نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ عموماً نمبر پلیٹ تیار ہونے میں تقریباً تین ماہ لگتے ہیں۔ مکمل ہونے کے بعد آپ کو اطلاع دی جائے گی۔ نئی پلیٹ لیتے وقت پرانی پلیٹ واپس کرنا ضروری ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نئی نمبر پلیٹ نمبر پلیٹ کی نمبر پلیٹس کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی