روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی غیر مشروط حمایت کریں گے‘ شمالی کوریا
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی غیر مشروط حمایت کرے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بات شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کا اسٹریٹجک فیصلہ اور عزم ہے کہ وہ روس کی ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، بین الاقوامی انصاف اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف روس کی پالیسی کی غیر مشروط اور مسلسل حمایت کرے گا۔ ہماری حکومت نئی بین الریاستی بات چیت کے تمام نکات کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا روس کی
پڑھیں:
مٹیاری: دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-4
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری شہر اور گردونواح کے دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات۔ سیکڑوں افراد ملیریا میں مبتلہ ہوگئے۔ ٹاؤن کمیٹی مٹیاری سمیت محمکہ صحت اور ملیریا کنٹرول پروگرام کیجانب سے شہروں اور دیہاتوں میں گندگی صاف نہ کرانے اور اسپرے نہ کروانے کے باعث ملیریا کا مرض وبائی صورت اختیار کرگیا۔ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مرد۔ خواتین اور بچے اس مرض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ ڈینگی بخار کے بھی خدشات موجود ہیں۔