نمبر پلیٹس کی آڑ میں کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کی ’’بائیک ریلی ‘‘آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف آج شام 5بجے فائیواسٹار چورنگی تا فریسکو چوک ’’بائیک ریلی ‘‘ ہوگی ۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم طفر خان کریں گے ۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے نام پر عوام سے جبری پیسے بٹورنے کی اسکیم سراسر کرپشن اور عوام کے معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی کراچی اس ظالمانہ اقدام کے خلاف عوام کی آواز بن کر کھڑی ہے اور آج فائیو اسٹار چورنگی سے فریسکو چوک تک ہونے والی بائیک ریلی اسی جدوجہد کا حصہ ہے۔سندھ حکومت نے پہلے ہی شہریوں کو بدترین مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور تباہ حال انفرا اسٹرکچر کا تحفہ دیا ہے، اب جبری نمبر پلیٹس کے نام پر اضافی بوجھ ڈال کر عوام کو مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔ یہ نمبر پلیٹ مہم ایک نیا’’ٹھیکا مافیا‘‘متعارف کرانے کی کوشش ہے جس کا مقصد سرکاری پیسے کو لوٹ مار کے ذریعے مخصوص جیبوں میں منتقل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی شروع دن سے ہی عوامی مسائل کے خلاف میدان عمل میں ہے۔ ہم نے کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ، پانی کی قلت، ٹرانسپورٹ بحران، قبضہ مافیا، بلدیاتی اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت ہر مسئلے پر بھرپور آواز بلند کی ہے اور ہر فورم پر عوامی نمائندگی کی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس کرپٹ نظام اور جبری اقدامات کے خلاف اپنی آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ’’بائیک ریلی ‘‘میں بھرپور شرکت کریں اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ سندھ حکومت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کراچی کے شہری بیدار ہیں، اور وہ مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی سندھ حکومت بائیک ریلی کے خلاف
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔