ہمارے خلاف ریاستی جبر و فسطائیت کا مظاہرہ ہو رہا ہے،عامر ڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے اپنی رائے دی۔
تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوگا اور کل پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں ایک بڑی اور ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی جو جمہوری اور آئینی اصولوں پر مبنی ہوگی۔ عامر ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی جبر اور فسطائیت کے باوجود تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف سیاسی مذاکرات میں ہے اور گولی یا تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ “ہم پر گولیاں برسائی گئیں مگر ہمارا نظریہ زندہ ہے،” انہوں نے کہا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن اس کی کچھ حدود اور اخلاقی دائرہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے سیاسی مسائل کا حل تمام سیاسی قوتوں کے باہمی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
جے یو آئی ف کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انتخابی عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک بھر میں دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی حلقے کھولے جائیں تو سچائی سامنے آ جائے گی۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگرچہ تحریک انصاف کے ساتھ ان کا ماضی تلخیوں سے خالی نہیں، تاہم جمہوری عمل کو آگے بڑھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
پروگرام کے میزبان شوکت پراچہ کے سوالات کے جواب میں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی اور آئندہ سیاسی تحریک کے حوالے سے اہم پیغامات دیے۔
مزیدپڑھیں:بھارت کو بڑا دفاعی جھٹکا، برازیل نے’ آکاش‘ میزائل سکیم مسترد کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
کراچی، مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کرینگے کیا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔