اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، اتفاق رائے کے بغیر یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی جلدی نہیں کرنی چاہیے اور نتائج کو غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے،یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اس عمل پر کتنا اعتماد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ نئے تنازعات کو جنم دے سکتا ہے جس کی وجہ سے سب کے لیے اکٹھا ہونا اور اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔انہوں نےزور دے کر کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اراکین پارلیمان کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور متوازن حکمت عملی اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھے گی۔\932.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اتفاق رائے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ