پاکستان میں BMW گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دیوان موٹرز نے پاکستان میں BMW کی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025-26 میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔
کم قیمتوں کا اطلاق پیٹرول اور پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) دونوں ماڈلز پر ہو گا، جس کے باعث کئی ہائی پرفارمنس گاڑیاں اب پہلے سے کہیں زیادہ سستی ہو گئی ہیں۔
کم قیمت ماڈلز جیسے کہ BMW 218 GC کی قیمت میں تقریباً 45 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ پریمیم ماڈلز پر اس سے بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ X7 M60i xDrive کی قیمت میں تقریباً 4 کروڑ 79 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں تمام مجاز ڈیلرشپس پر کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار رادھیکا یادیو والد کی فائرنگ سے قتل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکہ کی روسی تیل پر پابندیاں، پاکستان میں قیمتیں کیا ہونگی؟
ویب ڈیسک: روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 50 پیسے، ڈیزل 276 روپے 80 پیسے، مٹی کا تیل 184 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل 163 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتا ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
تاہم حتمی قیمتوں کا اعلان 15 روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا۔
قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکا کی تازہ پابندیوں کے اثرات کے باعث متوقع ہے۔