Jasarat News:
2025-07-12@06:39:12 GMT

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.95 فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے تازہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بھی بڑھ گئی، جہاں ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.

95 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 1.23 فیصد رہی۔ عوام کیلیے روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں۔ سب سے زیادہ اضافہ مرغی کی قیمت میں دیکھنے میں آیا، جو 78 روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر 424.66 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی قیمت میں 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا اور اب اوسط قیمت 188.44 روپے فی کلو ہوگئی۔ دیگر اشیاء میں ٹماٹر 10 روپے 56 پیسے، پیاز 3 روپے 34 پیسے، لہسن 8 روپے 44 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ انڈے، دودھ، دہی، دال ماش، گڑ اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 82 روپے 98 پیسے سستا ہوا جبکہ دال مونگ کی قیمت 1 روپے 65 پیسے فی کلو کم ہوئی۔ آٹا، ڈالڈا گھی اور خوردنی تیل بھی ان اشیاء میں شامل ہیں جن کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مہنگائی کی کی قیمت

پڑھیں:

سونے کے قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 345ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 971روپے بڑھ کر 3لاکھ 6ہزار 069روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی
  • چینی مزید مہنگی، فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی
  • ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ
  • ملک میں چینی کی قیمت کی ڈبل سنچری مکمل
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری
  • سونے کے قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
  • مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، 19 اشیائے ضروریہ  کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں