کوئٹہ، راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری غیر محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکو اور راہزن عوام الناس اور تاجروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکو اور راہزن عوام الناس اور تاجروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔ چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مزاحمت کرنے پر ایک راہزن نے نوجوان کو فائرنگ کرکے بھی قتل کیا، جبکہ گزشتہ دنوں ایک تاجر کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا۔ علاوہ ازیں رئیسانی روڈ، سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، ڈبل روڈ، الگیلانی اسٹریٹ، پشتون آباد، سیٹلایٹ ٹاؤن، نواں کلی اور ہزارگنجی میں بھی راہزنی کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ عوام الناس نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راہزنی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقے راہزنوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ عوام الناس اپنے آپ کو محفوظ تصور نہیں کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوام الناس راہزنی کی
پڑھیں:
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ محمود کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کیا ہے، عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا ہے۔
فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
وکیل علی بخاری نے بتایا کہ محمود قریشی پہ الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ویڈیو پیغام پر ان کے ایما پر توڑ پھوڑ کی، شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔