صوبائی امیر جماعت اسلامی باجوڑ میں مولانا خان زیب شہید کے گھر تعزیت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پشتون بیلٹ میں مسلسل آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، اور بدقسمتی سے آج بھی اس خطے کے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی و سابق سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پختون دھرتی کی ایک توانا اور مؤثر آواز، مولانا خان زیب کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا گیا۔ ان کی شہادت صرف ان کے خاندان کا نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے ہر گھر، ہر قوم پرست اور باشعور فرد کا اجتماعی غم ہے۔ وہ باجوڑ میں مولانا خان زیب شہید کے گھر تعزیت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پشتون بیلٹ میں مسلسل آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، اور بدقسمتی سے آج بھی اس خطے کے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔ مؤثر آوازوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خاموش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف باجوڑ میں پچھلے چند ماہ کے دوران متعدد سیاسی و سماجی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن پر بم دھماکہ، ریحان زیب کی شہادت، سینیٹر ہدایت اللہ خان اور محمد حمید صوفی کا قتل، اور اب مولانا خان زیب کی المناک شہادت، یہ سب واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ خیبر پختونخوا بدترین بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ریاست کی اولین ذمہ داری عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، مگر بدقسمتی سے ریاستی ادارے اس ذمہ داری کی ادائیگی میں مسلسل ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ اربابِ اقتدار اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام مسلسل لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر امن کے لیے یکجا ہوں۔ باجوڑ کی مقامی قیادت نے 13 جولائی کو جو "امن پاسون" کا اعلان کیا ہے، جماعت اسلامی اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت، کارکنان اور منتخب نمائندے اس عوامی آواز کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ عنایت اللہ خان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کے لیے 29 جولائی کو پشاور میں ایک آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، قبائلی مشران، سماجی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان کو مدعو کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا مقصد ایک مشترکہ مؤقف اور مستقبل کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متنبہ کیا کہ عوام میں مایوسی اور ریاستی اداروں سے بداعتمادی اپنی انتہاؤں کو پہنچ چکی ہے، اور اگر یہ کیفیت برقرار رہی تو اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ اب وقت آ چکا ہے کہ عوامی غصے کو سنجیدگی سے لیا جائے، اور فوری طور پر مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو تحفظ کا احساس دلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک جماعت، فرد یا قبیلے کا نہیں بلکہ پورے پشتون قوم کا مسئلہ ہے۔ جب یہاں امن ہوگا تب ہی سیاست، ترقی، تعلیم اور کاروبار ممکن ہو سکے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ 13 جولائی کو خوف کی زنجیریں توڑ کر باہر نکلیں اور امن کے لیے اپنی اجتماعی آواز بلند کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مولانا خان زیب عنایت اللہ خان خیبر پختونخوا جماعت اسلامی کہ عوام کے لیے

پڑھیں:

فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو; وزیراعلیٰ بلوچستان
  • عوام سے کوئی ایسا وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ ہو، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی