حکومت پنجاب کا اسکولوں میں امتحانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔
رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔
اجلاس میں 5ویں سے 7ویں جماعت تک انٹرنل امتحانی نظام کو مزید مؤثربنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر تعلیم نے پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کو موثر بنانےکی ہدایت کی اور کہا کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لئے جائیں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل بنایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
صدر محسن نقوی نےاے سی سی کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کر لیا
لاہور( نیوز ڈیسک)صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہمیں ہوگا، اے سی سی نے اجلاس کا نوٹس رکن ممالک کو بھیج دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کا مقام اور تاریخ تبدیل کرنے کا کہا تھا، دونوں ممالک اجلاس کہیں اور کروانا چاہتے ہیں۔
ذرائع اے سی سی کے مطابق کوئی رکن ملک نہیں آ سکتا تو اسے آن لائن شرکت کا آپشن دیا گیا ہے، دنیا بھر میں آن لائن میٹنگز ہوتی ہیں، اے سی سی اور آئی سی سی کی بھی آن لائن میٹنگز ہوتی رہی ہیں۔
اس سے قبل بھارت نے ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے سے متعلق باضابطہ طور پر بتا دیا، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی بورڈ اگست میں بنگلادیش میں سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، بھارت اسپانسرڈ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات پر زور