فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
علی محمد خان : فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ لاہور سے تحریک نے ہی بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا، اب بھی تحریک کی تیاری یہاں سے کی جا رہی ہے، اس لیے اجلاس رکھا کہ آوازیں جاتی امرا میں سنائی دیتی رہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی تو قیادت کی سطح پر مشاورت ہورہی ہے، احتجاج کا لائحہ عمل ابھی بنانا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس پہنچا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما بھی فارم ہاؤس پہنچے۔
فارم ہاؤس میں بیرسٹر گوہر اور علی امین کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے فیصلوں سے کل بذریعہ پریس کانفرنس آگاہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی محمد خان تحریک انصاف فارم ہاؤس پی ٹی آئی
پڑھیں:
قاسم اور سلیمان کا پاکستان کی بجائے دورہ امریکا زیادہ اہم ہے،سلمان غنی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کہتے ہیں جب تک تحریک انصاف خود سنجیدہ نہیں ہو گی، تب تک تحریک آگے بڑھتی نظر نہیں آرہی۔ تحریک انصاف کےاندر 5 اگست کی تحریک کو لے کر کوئی تیاری نظر نہیں آرہی۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وزیرآباد واقعہ کے بعد بھی ان کےدونوں بیٹے پاکستان آئے تھے، اگر وہ پاکستان آکر احتجاجی عمل کا حصہ بنتے ہیں تو پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نےمزید کہا قاسم اور سلیمان پاکستان آمد سےقبل امریکا جائیں گے۔ پاکستان آنے سے زیادہ اہم ان کا امریکا کا دورہ ہو گا، جہاں ان کے رہنما کچھ اہم ملاقاتوں کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ امریکا میں ہونے والوں ملاقاتوں کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔
"دی ورٹیکل" نے پاکستان میں پہلی بار کمرشل پراپرٹی کی مشترکہ ملکیت کا ماڈل متعارف کرا دیا
مزید :