پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں دیگر کئی اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیاکہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات اسسمنٹ ٹیسٹ کی شکل میں لیے جائیں گے۔
رانا سکندر حیات نے ہدایت دی کہ ایک ماہ کے اندر انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا واضح طریقہ کار مرتب کیا جائے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پانچویں سے ساتویں جماعت تک کے انٹرنل امتحانی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے متعلقہ حکام کو اس نظام کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ گریڈ 8 کے بورڈ امتحانات پیکٹا کے تحت لیے جائیں گے اور اگلے 30 دنوں میں اس سلسلے میں مکمل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات قریباً پانچ سال قبل ختم کردیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آٹھویں جماعت بورڈ امتحانات پنجاب حکومت تعلیمی اصلاحات رانا سکندر وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ٹھویں جماعت بورڈ امتحانات پنجاب حکومت تعلیمی اصلاحات وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وزیر تعلیم
پڑھیں:
گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تشکیل پانے والے بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد گورننس اور گلگت بلتستان میں موجود بجلی پیدا کرنے والے مواقع سے استفادہ حاصل کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے اور بجلی کی پیداوار اور بلات کی وصولی میں آسانی پیدا ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا جس کے بعد ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس ایکٹ میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز مرتب کرے گی۔