پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لیے بورڈ امتحانات دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا انعقاد پیکٹا کرے گا اور اگلے 30 دن کے اندر اس سلسلے میں مکمل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پر غور کیا گیا۔وزیر تعلیم نے پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے لیے انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کو موثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان کلاسز میں سالانہ امتحانات کے بجائے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ ٹیسٹ کے ذریعے لیا جائے گا، جس کے لیے طریقہ کار ایک ماہ کے اندر تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔مزید برآں، اجلاس میں نہم اور گیارہویں جماعت کے ٹیکنیکل کورسز کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں تبدیل کرنے پر بھی غور کیا گیا تاکہ طلبہ جدید طریقوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ آئندہ تعلیمی سال میں کتب کی پرنٹنگ اور ترسیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں مڈل لیول پر ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا، تاکہ بچوں کو تعلیم جاری رکھنے کی جانب راغب کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر تعلیم اجلاس میں جماعت کے کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت کی یقین دہانی
فوٹو: سوشل میڈیا
پنجاب میں گوگل کی جانب سے گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کےاعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، کمپنی نے پنجاب میں لیپ ٹاپ کی تیاری کی پیشکش کردی۔
ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں 3 بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے، لیپ ٹاپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹول کٹ اور اے آئی جیمنائی انسٹال کرنے کا بھی بتایا۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے تعلیم اور خاص طور پر بچیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔