پنجاب: آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کی کارکردگی کے شفاف جائزے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ کے تحت امتحانات بحال کیے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی نظام میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات بطور انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
رانا سکندر حیات نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ایک ماہ کے اندر انٹرنل اسسمنٹ کا مؤثر طریقہ کار وضع کر کے پیش کیا جائے تاکہ اسے آئندہ تعلیمی سال سے لاگو کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں اجلاس میں پانچویں سے ساتویں جماعت تک انٹرنل امتحانی نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات پانچ سال قبل ختم کر دیے گئے تھے، جس کے بعد طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ اسکول سطح پر ہی لیا جا رہا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آٹھویں جماعت کے
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔