پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
فوٹو: فائل
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا فیصلہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹوحکومت پنجاب کی جانب سے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے بِل ’لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025ء‘ منظور کر لیا ہے، بل کے تحت کمیٹی بنائی جائے گی۔
بل کے متن کے مطابق وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کمیٹی کے چیئر پرسن ہوں گے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس بھی لوکم پالیسی کمیٹی میں ہوں گے۔
بل کے متن کے مطابق کمیٹی عارضی بھرتی کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی، بھرتی سے قبل کم سے کم 2 اخبارات میں اشتہار لازم ہوگا، عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقبل نوکری کی استدعا نہیں کر سکیں گے۔