جماعت اسلامی آزاد کشمیر، امرا اضلاع کے انتخابات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امرا اضلاع کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں،مہاجرین مقیم پاکستا ن اور گلگت بلتستان میں جاری ہیں،جماعت اسلامی آزادکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجا ذاکرخان کے مطابق جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور دستور کے مطابق خفیہ رائے دہی سے امیر منتخب کرتی ہے ،امرا اضلاع 2 برس کے لیے منتخب ہوتے ہیںایک امیر ضلع 2مرتبہ منتخب ہوسکتاہے ،آزاد کشمیر میں انتخابات مکمل ہوچکے ہیںسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجا جہانگیر خان نے ناظم انتخاب کے فرائض انجام دیے،انتخابات کے نتائج کے مطابق،بھمبر سے ڈاکٹر عبدالرحمن، میرپور سے مولانا عتیق الرحمن، پونچھ اپر سے سردار سجاد انور، دھیرکوٹ سے ڈسٹرکٹ کونسلر جاوید عارف عباسی، باغ سے قاضی ساجد چغتائی، مظفرآباد سے راجا آفتاب احمد خان، کوٹلی سے چیئرمین راجا مشتاق نواز، کوٹلی لوئر سے فیاض بٹ، حویلی سے سید شفقات بخاری، جہلم ویلی سے حاجی بشیر اعوان، نیلم اپر سے ممتاز پائرنیلم لوئر سے ساجد افغانی، پونچھ لوئر سے مختار علی خان منتخب ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
بنگلہ دیش میں رمضان سے قبل انتخابات متوقع، چیف ایڈوائزر کی دسمبر تک تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں تمام تیاریاں دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ انتخابات آئندہ رمضان سے قبل منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے میڈیا بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہاکہ آج قریباً 2 گھنٹے طویل اجلاس میں انتخابی تیاریوں سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اور چیف ایڈوائزر نے کئی اہم ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی ’بی این پی‘ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد
شفیق الاسلام کے مطابق پہلی ہدایت امن و امان سے متعلق تھی، جس میں کہا گیا کہ تمام سیکیورٹی سے وابستہ تیاریاں دسمبر سے قبل مکمل ہونی چاہییں۔
انہوں نے بتایا کہ محمد یونس نے پولیس، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) اور کوسٹ گارڈ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں میں 17 ہزار نئے اہلکاروں کی بھرتی اور تربیت کا عمل انتخابات سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور آئندہ مہینوں میں قانون کے سخت نفاذ پر بھی زور دیا۔
شفیق الاسلام کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہاکہ اگر انتخابی عملے کی کمی ہو تو فوراً بھرتی کا آغاز کریں اور ان کی مناسب تربیت یقینی بنائی جائے۔ اور یہ تمام انتظامات دسمبر سے قبل مکمل ہونے چاہییں۔
محمد یونس نے کہاکہ ماضی میں ہونے والے انتخابات اکثر محض دکھاوے کے لیے ہوتے تھے، لہٰذا اس بار ایک اصل انتخاب منعقد کرنے کے لیے بہتر تربیت اور مکمل تیاری کی ضرورت ہے۔ واضح ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اور اگر ضرورت ہو تو فرضی انتخابات (ماک پولنگ) بھی منعقد کی جائیں۔
محمد یونس نے ووٹرز کو انتخابی عمل سے آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو مواد تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اور کہاکہ یہ مواد ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا پر نشر کیا جائے اور ایمرجنسی رابطہ نمبرز کو عام کیا جائے تاکہ ووٹرز بوقتِ ضرورت براہِ راست کنٹرول روم سے رابطہ کرسکیں۔
چیف ایڈوائزر نے خواتین ووٹرز کے حقِ رائے دہی کے تحفظ پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ آدھے ووٹرز خواتین ہیں، کسی کو بھی ان کے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے خواتین اہلکاروں اور عملے کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اگلے سال عام انتخابات کروادیں گے، محمد یونس کی مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو
نئے ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے محمد یونس نے کہاکہ لوگوں نے گزشتہ 16 سال میں کوئی مناسب انتخاب نہیں دیکھا۔ ان کی یادوں میں صرف تشدد اور دھاندلی ہے۔ اس بار ووٹرز کا تجربہ مثبت ہونا چاہیے۔ ایسا تجربہ جو فخر اور دیرپا یاد بن جائے، خاص طور پر ان کے لیے جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلیٰ سطح اجلاس بنگلہ دیش تیاریاں چیف ایڈوائزر عام انتخابات محمد یونس مناسب تربیت وی نیوز