اسلام آباد: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی ارکان کے حلف کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلانے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد (ن) لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر 21جولائی سے قبل حلف یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی ، (ن) لیگ ، جے یو آئی اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈروں نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کے ہمراہ سپیکر بابر سلیم سواتی سے ملاقات کر کے اسمبلی کا اجلاس بلا کر مخصوص نشستوں سے منتخب ارکان سے حلف لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر سپیکر نے کہاکہ رولز کے تحت سپیکر سے ریکوزیشن پر ہی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے اس کے علاوہ اجلاس بلانے کا اختیار سپیکر کے پاس نہیں ہے ، یہ اختیار حکومت اور گورنر کے پاس ہے ۔ وزیراعلیٰ کی سمری پر گورنر صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر تا ہے ۔ سپیکر کے انکار کے بعد اپوزیشن نے مزید لائحہ عمل کے لئے آپس میں مشاورت کی جس کے بعد الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت منتخب ارکان کا حلف لیا جانا آئینی تقاضا ہے ۔ صوبائی حکومت اور سپیکر حلف لینے کے معاملے میں تاخیری حربے اختیار کر رہے ہیں ، لہذا الیکشن کمیشن ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رابطہ کر کے ان سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ پشاور ہائی کورٹ کے کسی سینئر جج کو حلف کی ذمہ داری سونپیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن حلف کے معاملے پر اجلاس منعقد کر کے کوئی حتمی فیصلہ کرے گا ۔ 21 جولائی کو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا نے سینیٹ کی نشستوں پر الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کر رکھا ہےاگر اس وقت تک حلف نہ ہوا تو سینیٹ کے الیکشن کا انعقاد مشکوک ہو جائے گا اور پھر اس میں تاخیر ہو سکتی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سپیکر بابر سلیم سواتی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے 21 جولائی کو سینیٹ کے الیکشن کے لئے اسمبلی حال کا کنٹرول الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کا کہہ دیا ہے ۔ مگر ابھی تک سپیکر نے الیکشن کمیشن کو کوئی حتمی جواب نہیں دیا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں 4سے 5 نشستیں حاصل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ، گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں متفقہ لائحہ عمل سے سینیٹ الیکشن لڑیں تو 5 نشستیں جیتی جاسکتی ہیں ۔ (ن) لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کے ایک وفد نے بھی سید خورشید شاہ کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے اور سینیٹ کے الیکشن کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت کی ہے ۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسمبلی کا اجلاس الیکشن کمیشن کے لئے ا کے بعد

پڑھیں:

احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • بہار کے بعد اب دہلی میں بھی ایس آئی آر ہوگا، الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • پشاور: پریزائیڈنگ افسران کو نوٹس کا اجرا، الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری کے پی کو خط
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج