خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، الیکشن کمشین نے خصوصی نشستوں پر ارکان کی حلف برداری پر اسپیکر خیبرپختونخوا کو انتظامات مکمل کرنے کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے لیے باضابطہ عمل درآمد شروع کر دیا، اس سلسلے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کو باقاعدہ خط ارسال کیا کردیا۔خط میں کے پی اسمبلی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری کے لیے فوری طور پر انتظامات مکمل کیے جائیں۔
یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ واپسی کے بعد ان نشستوں پر ارکان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی واضح ہدایت جاری کی ہے کہ حلف برداری کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور تمام ضروری اقدامات فی الفور مکمل کیے جائیں تاکہ اسمبلی کی کارروائی موثر انداز میں جاری رہ سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی این ڈی ایم اے کا 13سے 17جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف برداری کیلئے دوسرا خط بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں،ترجمان ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر مخصوص نشستوں پر ارکان نشستوں پر ارکان کا
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔