مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فیصل جاوید، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان کو بھی ٹکٹ جاری کیےگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ایک مرتبہ پھر سے سینیٹ میں لانے کے لیے ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ارشاد حسین کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے عائشہ بانو اور ایڈووکیٹ راج کماری کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
ٹکٹ حاصل کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کون ہیں؟اعظم سواتی نے جمعیت علما اسلام کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پی ٹی آئی دور میں سینیٹر اور وفاقی وزیر ریلوے رہ چکے ہیں، اعظم سواتی بھی 9 مئی کے بعد طویل عرصے تک روپوش رہے تھے، فیصل جاوید کا تعلق اسلام آباد سے ہے، وہ پہلے بھی پی ٹی آئی کے سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں ان کا بطور اسٹیج سیکرٹری کردار ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے، فیصل جاوید بھی 9 مئی کے بعد طویل عرصے تک روپوش رہے تھے۔
مزید پڑھیں:
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے والے مرزا آفریدی پی ٹی آئی دور میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، ارشاد حسین سابق آئی جی رہ چکے ہیں، عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ خرم ذیشان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے والی عائشہ بانو سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی وومن ونگ پشاور ریجن کی صدر ہیں، جبکہ ایڈووکیٹ راج کماری کو ایک وکیل بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے، 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں، اگر جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمراں اتحاد کو صرف ایک نشست جبکہ 8 سے 9 نشستیں پی ٹی آئی جبکہ ایک سے 2 نشستیں جے یو آئی کو ملنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی ارشاد حسین اعظم سواتی انتخابات ایڈووکیٹ راج کماری پاکستان تحریک انصاف سینیٹ عائشہ بانو فیصل جاوید مراد سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی انتخابات ایڈووکیٹ راج کماری پاکستان تحریک انصاف سینیٹ فیصل جاوید تحریک انصاف اعظم سواتی فیصل جاوید رہ چکے ہیں پی ٹی آئی ٹکٹ جاری ٹکٹ حاصل کے لیے
پڑھیں:
پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سےمتعلق تحریری حکمنامہ جاری
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹیکس، فیس، نرخ اور دیگر چارجز لگانے کا اختیار حاصل ہے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ پٹیشن میں بلدیاتی انتخابات کا ذکر ہی نہیں تھا، اس کے باوجود سنگل بینچ نے اپنے فیصلے میں انتخابات کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا، جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشن میں استدعا نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا حکم دینا دائرہ اختیار سے تجاوز کے مترادف ہے۔
دو رکنی بینچ نے 24 ستمبر کے سنگل بینچ کے فیصلے کو اپیل کے حتمی فیصلے تک عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا