مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ، وفاقی وزیر امیر مقام، ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ، اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن سمیت دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں 21 جولائی کو ہونے والے خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو اگر سینیٹ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کی حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو پی ٹی آئی 11 میں سے صرف 6 نشستیں حاصل کر سکے گی۔

اس طرح حکومت جے یو آئی کی حمایت سے سینیٹ میں بھی 2 تہائی اکثریت حاصل کر لے گی۔ جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی مزید 2 سے 3 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

اگر مسلم لیگ ن مان جائے تو ملنے والی 5 نشستوں میں سے 2 یا 3 نشستیں جے یو آئی کو بھی مل سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد بھی یہی ہے کہ کسی طرح حکمراں اتحاد کو 2 تہائی اکثریت حاصل ہو جائے اور جے یو آئی کی نشستوں میں اضافہ ہو جائے۔

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین، اور 2 علما یا ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخابات ہونا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کے پی حکومت اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر بضد، کیا سینیٹ الیکشن پھر ملتوی ہونے کا خدشہ ہے؟

ان انتخابات کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کیا قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی حکمران اتحاد کو 2 تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے یا نہیں۔

اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 54 نشستیں حکمراں اتحاد کے پاس ہیں اور 2 تہائی اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو مزید 10 نشستیں، یعنی کل 64 نشستیں درکار ہیں۔

اگر جمعیت علمائے اسلام اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی ڈسپلن کی پاسداری کریں تو حکمران اتحاد کو صرف ایک نشست ملنے کا امکان ہے، جبکہ اگر پی ٹی آئی کے کچھ ارکان حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکمراں اتحاد کے امیدوار کو ووٹ دیں اور جمعیت علمائے اسلام حکمراں اتحاد کا ساتھ دے تو اس صورتِ حال میں حکمراں اتحاد کو 5 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پہلے سے سینیٹ میں 5 نشستیں موجود ہیں۔

 21جولائی کو متوقع انتخابات میں حکمراں اتحاد اگر 5 نشستیں حاصل کر لیتا ہے اور سینیٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی بھی حمایت حاصل کر لیتا ہے تو حکمراں اتحاد کو سینیٹ میں بھی 2 تہائی اکثریت، یعنی 64 ارکان کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔ اس طرح حکمراں اتحاد کے لیے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی آئینی ترمیم کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

اس وقت سینیٹ کی کل 96 نشستوں میں سے 83 نشستوں پر ارکان موجود ہیں، 11 نشستوں پر اب 21 جولائی کو انتخاب ہونا ہے۔

اس کے علاوہ پروفیسر ساجد میر کے انتقال اور ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی نشستوں پر بھی انتخاب ہونا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی سینیٹ الیکشن مسلم لیگ نون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام جے یو ا ئی سینیٹ الیکشن مسلم لیگ نون جمعیت علمائے اسلام تہائی اکثریت حکمراں اتحاد نشستوں میں مسلم لیگ ن سینیٹ میں نشستوں پر سے سینیٹ سینیٹ کی اتحاد کو ہو جائے حاصل ہو

پڑھیں:

رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور لیگی وفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقات کی۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی شامل تھے۔

جے یو آئی کے وفد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل اور خیبرپختونخوا میں سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات
  • سینیٹ الیکشن، ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
  • مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال
  • مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • رانا ثنا اللہ کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
  • محمد رضوان کی مولانا طارق جمیل سے خصوصی ملاقات، ایمان اور عاجزی کا حسین امتزاج
  • مخصوص نشستوں کی تقسیم پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ: الیکشن کمیشن کو فہرست دوبارہ جاری کرنے کا حکم
  • پشاور ہائیکورٹ ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 
  • فضل الرحمٰن اور اپوزیشن میں ذرا بھی اخلاقی جرأت ہو تو مخصوص نشستوں سے انکار کریں، بیرسٹر سیف