data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وڈیو پوسٹنگ سروس یوٹیبونے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے باعث اب یوٹیوب سے پیسہ کمانے والے ہزاروں افراد کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد اصلی اور تخلیقی وڈیوز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جبکہ غیر مستند، غیر معیاری، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر اے آئی سے تیار کردہ مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں اربوں افراد یوٹیوب کو آمدنی کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اور ایک رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی بدولت یوٹیوب میں اے آئی سے تیار کردہ وڈیوز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور کمپنی کی جانب سے بنیادی طور پر غیر معیاری کا لیبل اے آئی وڈیوز کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوب مونیٹائزیشن پالیسی کو 15 جولائی کو اپ ڈیٹ کردیا جائے گا اور تفصیلی گائیڈلائنز جاری کردی جائیں گی، جن میں بتایا جائے گا کہ صارفین کس طرح کے مواد سے پیسے کما سکیں گے اور کس قسم کی وڈیوز سے آمدنی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے ا ئی

پڑھیں:

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ کیس کی سماعت جج منظر علی گل نے کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی واقعات میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملزم ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکایا بلکہ فسادات پر بھی اکسایا۔ پراسیکیوشن نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی سے متعلق چار الگ الگ مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے، اور ان فیصلوں میں ان کے جرم کو ثابت قرار دیا جاچکا ہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چونکہ ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے شواہد موجود ہیں اور پہلے ہی انہیں مختلف مقدمات میں سزا دی جاچکی ہے، اس لیے ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یوں میاں محمود الرشید کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت نہ مل سکی اور وہ قانونی طور پر مزید مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل جدت پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ہے، جہانزیب خان
  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
  • والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟
  • اثاثے ہتھیانے والوں کا پیچھا کریں گے، روس کی یورپ کو دھمکی
  • پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری ماحول کو متاثر کرے گا،فیصل معیز خان
  • سود سنگل ڈیجٹ کی جائے،صدر کاٹی
  • زائد پالیسی ریٹ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے،امان پراچہ
  • عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں محمود الرشید کی ضمانت خارج کردی
  • کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود