بنوں(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید کی حدود میں 2 الگ الگ ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی چینل کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ڈرون حملہ ایک گھر پر ہوا، حملوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، جس وجہ سے اسے نشانہ نہیں بنایا جاسکا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں خیبرپختونخوا کے وزیر ریلیف حاجی نیک محمد داوڑ نے شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے میں 3 بچوں کی موت اور خواتین کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی تھی، جبکہ مقامی افراد نے واقعے کے خلاف دھرنا دیا تھا۔

یہ مبینہ واقعہ ضلع میر علی تحصیل کے ہرمز گاؤں میں پیش آیا تھا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ’میں پہلے بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کے فلور پر واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ ہر قسم کے آپریشن اور جنگی کارروائیوں کو شہری آبادیوں سے دور رکھا جائے، تاکہ عام عوام، بالخصوص معصوم خواتین اور بچوں کو نقصان نہ پہنچے۔‘

بعد ازاں انہوں نے ڈان کو بتایا تھا کہ ہم ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وزیر ریلیف نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، انہوں نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی تھی۔
21 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان ضلع میں 19 مئی کو ہونے والے (مبینہ ڈرون حملے) میں بھارت کی سرپرستی میں دہشتگردی کرنے والے فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میر علی میں 19 مئی کو پیش آئے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں کا زیاں ہوا، بعض حلقوں نے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ فورسز پر لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، سیکیورٹی فورسز پر لگائےگئے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تھا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئی ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • خضدار ‘بنوں اور کرک میں8 دہشت گرد ہلاک‘ 4 زخمی
  • اڑنگ کیل کے جنگل میں ریچھ کا حملہ، 1 شخص شدید زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
  • خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
  • خیبرپختونخوا : تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی  تعینات