2025-04-26@17:13:24 GMT
تلاش کی گنتی: 9951
«شاہد خان»:
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان شہریوں کے جبری انخلا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کی ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کوئٹہ کے سبززار سے ہوا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں مینان چوک تک آئے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے...
حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفد نے مصری حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا ہے، جن میں جنگ بندی، جنگ کے مکمل خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے تنظیم کی جامع حکمت عملی پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا کی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ایک حتمی معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے۔ حماس کا وفد قاہرہ میں موجود ہے تاہم اسرائیل اور حماس اپنے اپنے موقف پر تاحال قائم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کا اعلیٰ سطحی وفد آج قاہرہ پہنچا ہے۔ وفد کی قیادت حماس کی کمان کونسل کے سربراہ محمد درویش کر رہے ہیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے، پانی کے حوالے سے مودی سرکار کے فیصلے کے نتیجے میں خدانخواستہ نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت شروع سے ہی کوشاں تھا کہ پانی کے معاہدے کے خلاف جائے، بین الاقوامی قانون بھارت کو اس خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارت دہشتگردی کا بہانہ بنا کر متنازع اور خطرناک اقدام اٹھا رہا ہے، اس اقدام نے بھارت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں جو معاہدے ہیں...
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی...
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی سرکار کے اشتعال انگیز ردعمل کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے بھارت نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے جاری بیان میں پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ...
پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری جنرل ثروت صباء نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے عیاں ہوتا جا رہا ہے، سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں، پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری جنرل ثروت صباء نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی دنیا کے سامنے عیاں ہوتا جا رہا ہے، سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں، پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، ملکی دفاع کیلئے پوری...
ریلی میں بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کان کھول کر سن لے کہ ہم کبھی بھی، پانی پر قبضہ نہیں چلنے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کے خلاف گلگت بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی۔ ناصر آباد ہنزہ، علی آباد ہنزہ اور سوست میں سکولوں کے بچوں نے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں پاکستان کا جھنڈا تھامے، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے ریلیوں میں...
فوٹو فائل پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔آج بذریعہ راہداری 208 یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچے، یاتریوں نے پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتارپور راہدری کو کھلا رکھا جائے۔ بھارتی اور غیر ملکی مسافر بھارتی ایئر لائنز چھوڑ کر دیگر کو ترجیح دینے لگے، ذرائعبھارت کی جرمنی، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئٹزر لینڈ کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، سعودیہ، بحرین، مسقط، باکو، شارجہ اور دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ بھارتی یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، لنگر ہال میں لنگر کھایا۔ یاتریوں نے کہا کہ یہ راہداری ان کی 70 سالوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، موجودہ...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کا فیلڈنگ فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 16ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، آصف علی، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، یاسر خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، محمد حسنین، عاکف جاوید، عبید شاہ، جوشوا لٹل
بلال احمد کی اداس آنکھوں میں یہ سوال جھلک رہا تھا کہ ہماری کیا غلطی تھی۔ انکے الفاظ میں ایک ٹوٹے ہوئے خواب کی گونج سنائی دیتی ہے، جس نے ایک خوشی بھرے موقع کو المیے میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مرن علاقے میں دوران شب اچانک خوشیوں کا خواب ملبے میں بدل گیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے انکے بقول ایک سرگرم عسکریت پسند احسان الحق شیخ کے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کیا گیا۔ اس دھماکے کے دوران قریبی مکانات بھی متاثر ہوئے، جن میں بلال احمد ٹوکھر کا گھر بھی شامل ہے۔ بلال احمد کی شادی صرف چار دن بعد طے تھی۔ پُرنم آنکھوں سے بلال احمد نے...
غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے غزہ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے معاہدے پر آمادگی ظاہر کردی جس میں باقی تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی اور 5 سالہ جنگ بندی شامل ہوگی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے اور 5 سالہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ 17 اپریل کو حماس نے ایک ’جزوی‘ جنگ بندی کے معاہدے کی مخالفت کی تھی جس میں اسرائیل کی تجویز کو مسترد کردیا گیا تھا، اسرائیل کی جانب سے 45 دن کی جنگ بندی کے بدلے میں 10 زندہ یرغمالیوں کی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ نشانہ اور پہلگام واقعہ بہانہ ہے۔ بھارت نے 2014 میں بہار میں دھماکے کرائے، بھارت نے 2019 میں پلواما کا ڈرامہ رچایا، بھارت نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا میں سکھوں پربھی حملے کرائے۔ آپ ہمارا پانی بند کریں تو ہم آپ کی سانس بند کردیں گے۔ ایٹمی ہتھیار شوکیس میں سجانے کے لیے نہیں رکھے۔ راولپنڈی میں وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک لاکھ سے زائد کشمیروں کا قاتل ہے، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں مودی کا ہاتھ ہے، بھارت اور اسرائیل دونوں دہشتگرد ملک ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت برما، انگلینڈ ، کینیڈا اور امریکا میں...
ویب ڈیسک: امریکی محکمہ انصاف آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اس کا مقبول کروم براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ چند ماہ قبل امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے وفاقی عدالت کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت کر دینا چاہیے۔ ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک کی جانب سے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے سینئر ایگزیکٹو کے مطابق ’ اگر وفاقی عدالت کی جانب سے گوگل کو اپنا کروم ویب براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا...
لاہور (نیوز ڈیسک) مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے طلبا پر بڑی شرط عائد کردی گئی، اسکیم کے تحت 1 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام 2024-25 کے تحت 110,000 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (کالجز) پنجاب کے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا اس اقدام کا ہدف صوبے بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، کالجوں اور طبی اداروں میں داخلہ لینے والے اہل طلباء ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں، 30 اپریل 2025 کو مقرر کردہ ایک خصوصی تقریب میں منتخب اداروں کے تقریباً 7,000 طلباء کو ان کے لیپ ٹاپ ملیں گے۔ پروگرام کے لئے ایک اہم...
بھارت نے پاکستان کو بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا ہے،جس سے دریائے جہلم میں شدید طغیانی سے مقامی افراد خوف و ہراس کا شکار ہوگئے جبکہ مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اضافی پانی چھوڑ دیا، دریائے جہلم کی سطح بلند میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے جہلم میں اچانک طغیانی کی وجہ یہ ہے کہ بھارت...
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئی۔ رپورٹ کے مطابق مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلےکی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام میں ہونے والے حملے کی شفاف تحقیقات کیلیے بھارت کو پیش کش کی ہے، جعفرآباد اور پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کیلیے عالمی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بی ایل اے اور را ایک ہی ہیں جبکہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی، بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں جس کے ثبوت ہم غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی کو دینے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا، دنیا کو دیکھنا ہوگا کہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا ملک کس طرح...
اسلام آباد:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ Post Views: 1
دونوں اہلکار ملزمان سال 2023ء میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے لگے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کر دی، جن سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی، اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔...
مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کر دیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں...
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے میڈیا سے گفتگو کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریک چیئرمین ورلڈ...
سٹی 42 : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت پوری دنیا میں عالمی دہشت گرد بن کر سامنے آیا ہے، سندھ طاس معاہدے کے وقت ہندوستان نے خوشیوں کے شادیانے بجائے تھے، بھارت کے لئےسندھ طاس معاہدہ نشانہ ہے پہلگام بہانہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاجر برادری نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لئے قابل تعریف شٹرڈاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمیں کاغذوں میں دہشت گردی کی جانب دھکیلا ہے، دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے، بھارت کے ہاتھ پر ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل ہے، کشمیر...
گزشتہ سال کامیاب اردو فلم نایاب ریلیز کرنے والے ادارے کینیز گروپ نے چار ایکڑ رقبے پر محیط کینیز میڈیا سٹی کےقیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ کینیز گروپ نے میڈیا سٹی کے قیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کرکے سابقہ کاراووڈ اسٹوڈیو کے زیادہ تر حصص اور انتظامی اختیارات حاصل کرلیے ہیں، جہاں 4 وسیع لے آؤٹ، ساؤنڈ اسٹیج، میک اپ روم اور سہولیات جبکہ بیرونی عکس بندی کےلیے جگہ موجود ہے۔ کینیز اپنے ذیلی ادارے کے ذریعے جدید کیمروں کو کرایہ پر دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔ کینیز گروپ کا نشاط منزل پر اپنے احاطے میں جدید سہولیات سے مزیّن پروڈکشن، میوزک کمپوزیشن اور دیگر خدمات کے ذریعے حالیہ میڈیا سٹی سے سوشل میڈیا میں اپنی موجودگی...
بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ہے، 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا، علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھا۔ اریان شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ دیے جو کم پڑگئے، آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی، اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر اور الزائمر کے علاج میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال؟ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے بچے کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )بھارت نے آبی جارحیت کاآغاز کر تے ہوئے پیشگی اطلاع کے بغیر مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا جس کے بعد مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی اور دریا میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد سے ممکنہ سیلاب کی آگاہی کے لیے اعلانات کیے گئے.(جاری ہے) مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت...
اپنے بیان میں وزیرِ آبپاشی سندھ نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا بھر پور اور مؤثر جواب دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے، آبی سرحدوں اور حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، وقت پڑنے پر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے آبی دہشت گردی کی ہے۔ وزیرِ آبپاشی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری تمام فریقین کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا بھر...
---فائل فوٹو کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق کیماڑی میں فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر ملبہ پھینکنے پر پابندی ہو گی۔حکام کے مطابق کیماڑی میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی کمشنر کراچی نے کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگرووز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔ یاد رہے کہ ملبہ پھینکنے پر پابندی رواں سال کے مارچ میں بھی لگائی تھی تھی۔ضلع کیماڑی کے اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ دی تھی کہ بعض قبضہ مافیا کیماڑی سب ڈویژن کی...
انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدیکی معطلی پر اپنی رائیکابینہ کو دیگا ، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستانی کی قانونی، آئینی...
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آذربائجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور بھارتی الزامات سے آگاہ کیا، انہوں نے آذربایجان حکومت کی جانب سے مسلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں جانب سے پاکستان آذربائجان دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات پر بھی بات ہوئی ۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
کراچی: سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہل کاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریباً دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا، گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات...
ایران کے شہر بندر عباس میں شاہد راجئی پورٹ پر دھماکا ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا میں 195 افراد زخمی ہو گئے ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکا راجئی پورٹ پر عمارت میں ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ Post Views: 1
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصان میں 41 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال9 ماہ کے دوران بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات102 ارب روپے تھے، جولائی سے مارچ 9 ماہ میں پاکستان کے گردشی قرض میں2 ارب روپے اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک گردشی قرض 2396 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال9 ماہ میں گردشی قرض484 ارب روپے بڑھا تھا اور مارچ 2024 میں گردشی...
بھارت کی جانب سے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی ’معطلی‘ کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستانی وزرات خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس واٹر کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ تھنک ٹینک سندھ طاس سے متعلق بھارتی فیصلے کا جائزہ لیکر رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گا، جس کی بنیاد پر اعلیٰ پاکستانی قیادت آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔ ممکنہ طور پر پاکستان جلد ماہرین...
معروف آنجہانی بالی ووڈ اداکار، مکالمہ نگار اور مصنف کادر خان کی زندگی ایک متاثر کن جدوجہد کی داستان ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن گووندا اور دیگر اسٹارز کے ساتھ کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آنجہانی اداکار قادر خان کا بچپن غربت میں گزرا، جہاں انہیں نہ صرف مالی مسائل کا سامنا تھا بلکہ سوتیلے والد کے ساتھ تعلقات بھی ناخوشگوار رہے۔ ان حالات کے باعث قادر خان اور ان کے بہن بھائیوں کو کم عمری میں ہی بے گھر ہونا پڑا، یہاں تک کہ کچھ عرصے کے لیے اس خاندان کو ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنا پڑا۔ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں قادر خان نے...
چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید—فائل فوٹو چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بڑے مسلح تصادم کا امکان نہیں۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چین، سعودی عرب اور ایران سرگرم ہو گئے ہیں، دوست ملک پاکستان اور بھارت دونوں سے بات کر رہے ہیں۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰنپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان بہت مثبت ہے، انہوں نے بھارت کی طرف جھکاؤ ظاہر...
فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں 70 فیصد ہاتھ بھارت کا ہے۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارڈر کی صورتِ حال خراب ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے سے مکر گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا گیا، بھارت اپنے گند کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیاانڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا...
پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے بےبنیاد الزامات سخت ردعمل دیدیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے فوری بعد تحقیقات کیے بغیر پاکستان پر الزام عائد کردیا، جو نہایتی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل...
ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش اور...
—فائل فوٹو انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ، وزارتِ آبی وسائل اور انڈس کمیشن ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدےکی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیرِ اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔ ذرائع انڈس واٹرکمیشن کا کہنا ہے کہ...
جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی نازک اور پیچیدہ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں ہونے والے متعدد معاہدے دو طرفہ اعتماد اور تنازعات کے حل کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم معاہدوں میں “سندھ طاس معاہدہ” (Indus Waters Treaty – 1960) اور “شملہ معاہدہ” (Simla Agreement – 1972) شامل ہیں۔ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا تو پاکستان نے نہلے پر دہلا مارتے ہوئے شملہ معاہدہ معطل کر دیا، یوں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی...
بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل اور جعلی انکاؤنٹرز میں ملوث ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کروا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے، طویل عرصے سے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے دن دہاڑے شہید کر دیا، 24 اپریل کوشہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے، دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔ ذرائع کے مطابق...
---فائل فوٹو کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔کرم ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔پہلے مرحلے میں بنکرز گرانے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ کرم امن مذاکرات کامیاب، فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیےکوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ قبائلی رہنما حاجی عبدا لمنان نے بتایا ہے کہ لوئر کرم کے عمائدین نے اسلحہ جمع کرا دیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ جمع کرائے گئے اسلحے میں مارٹر گولے، مشین گنیں بھی شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاری کمپنیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں پاکستان کی معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ جے پی مورگن کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں، ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پانڈا بانڈز کے اجرا کے ذریعے عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس آنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ گلیڈئیٹرز vs...
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد خان آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ندیم احمد کو سینے پر گولی ماری۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ Post Views: 1
مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7 گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں۔ ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔ Post Views: 1
کراچی: کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کردیا گیا، 4 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے 34 شہریوں کو مار دیا۔ شہر قائد میں لاقانونیت اور اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے...
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبے زیر بحث آئے۔ جے پی مورگن سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی اور پائیدار ترقی کو معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت اور منڈیوں و شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے...
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے پلواما، کلگام، شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے پلواما، کلگام، شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی 2 کشمیریوں کے گھر دھماکا خیز مواد سے تباہ کیے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف جانے کی کوشش میں بھارتی مظاہرین کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے برطانوی دارالحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش، جسے لندن پولیس نے ناکام بنا دیا۔ برطانوی پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کر لیا۔ برطانوی نژاد پاکستانیوں کا بھی مظاہرہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر برطانوی نژاد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارتی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے پُرجوش پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔ مظاہرہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے...
بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ محصولات کا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں فون کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدر نے جمعے کے روز شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کب فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کیا بات چیت کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی کو فون نہیں کریں گے۔ شی جن پنگ نے فون کیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی طرف سے کمزوری کی...
امریکا سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکیج (دفاعی معاہدے) کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے، امریکی صدر کا سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا دورہ مئی میں متوقع ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے براہ راست واقف 6 ذرائع نے بتایا کہ یہ پیکیج سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے ریاض کے ساتھ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا تصور رکھتا ہے۔ بائیڈن کی تجویز میں چینی اسلحے کی خریداری روکنے اور ملک میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) میانمار میں زلزلہ آنے سے ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جنہیں ابتدائی مون سون کے طوفانوں اور مچھروں سے زندگی و صحت کے خطرات لاحق ہیں۔ملک کے وسطی علاقے زلزلے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے دیگر امدادی ادارے لوگوں کو مدد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات سے نمٹںے کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ Tweet URL ملک میں 'ڈبلیو ایچ او' کے نمائندے ڈاکٹر تھوشارا فرنانڈو نے کہا ہے کہ بارش میں متاثرین کے لیے سونا ممکن نہیں ہوتا اور جب بارش تھم جاتی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جموں وکشمیر میں مسلح حملے کے بعد ہونے والی صورتحال اور پیش رفت مزید خراب نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر کی باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل صورتحال کو بہت قریب سے اور انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے ایک...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایوان بالامیں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام واقعہ میں بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث کرنے اور بنے بنیادالزامات عائدکرنے پر قومی اتحاداوریکجہتی کابے مثال مظاہرہ کیاگیااور سینیٹ میں بھارت کے خلاف متفقہ قراردادمنظورکی گئی،پاکستان تحریک انصاف نے حکمران اتحادسے شدیداختلافات اورعمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود پہلی بارقومی ایشوبالخصوص بھارت کے خلاف قراردادپربھرپورساتھ دیااوربھارت کو یہ پیغام دیاکہ اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحدہے،نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں متفقہ قراردادمنظورکرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کو سراہااور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے ایوان کو...
جوہری ممالک کے درمیان تنازعات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان جیسے جوہری صلاحیتوں کے حامل ممالک کے درمیان محدود جنگ کے عالمی خوراک کی فراہمی کے لیے تباہ کن نتائج مرتب ہو سکتے ہیں اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر اموات کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھٰیں:قومی سلامتی کمیٹی میں کیے جانے والے اہم فیصلے کیا ہیں؟ رٹجرز یونیورسٹی (امریکا) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں کی گئی ایک نئی بین الاقوامی تحقیق کے مطابق جوہری تنازع جس میں دنیا کے 3 فیصد سے بھی کم ذخیرے شامل ہیں، 2 سالوں میں دنیا کی ایک تہائی آبادی کو ہلاک کر سکتے ہیں۔ نیچر فوڈ میگزین میں شائع ہونے والی...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر بھارت کی طرف سے بےبنیاد الزامات کیخلاف شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ سابق کرکٹر نے نے کہا کہ بھارت کا بغیر شواہد کے حملے کو پاکستان سے جوڑنا افسوس ناک ہے، انڈیا نے قبل از وقت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، لڑائی کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: بھارتی طرزعمل کے خلاف احتجاج کا اعلان شاہد آفریدی نے پہلگام حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی دہشتگردی کا سامنا...
نئی دہلی(نیوزڈیسک)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے جنوبی پاکستان کی سرحد، خصوصاً راجستھان کے علاقے سے، فوجی دستوں، ٹینکوں اور بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق براہموس میزائل سسٹمز کی پوزیشنز کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اہم اسٹریٹجک مقامات کی جانب نشانہ بنا سکیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ-تاس واٹر ایکارڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تازہ عسکری سرگرمی کو علاقائی اور بین الاقوامی مبصرین بڑی گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ صورتحال کے بگڑنے...
تھائی لینڈ (اوصاف نیوز)تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کیلئے آزمائشی پرواز پر تھا۔ تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔ سندھ حکومت نے یکم مئی کو...
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا،بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرنا افسوسناک ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل...
آذربائیجان تیزی سے بین الاقوامی پیشہ ور افراد کے لیے ایک پرکشش منزل بن رہا ہے۔ آذربائیجان نے حالیہ عرصے میں اپنے ورک پرمٹ کے قوانین کو آسان بنایا ہے تاکہ ہنرمند کارکن ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ آذربائیجان نے غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے پابندیوں کو کم کرنے کے لیے اصلاحات اور تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں، جس کے تحت بعض افراد کو بغیر باضابطہ ورک پرمٹ کے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ گزشتہ پالیسیوں سے ایک بڑا انحراف ہے، جن کے تحت تقریباً تمام غیر ملکی کارکنوں کو پرمٹ کے لیے درخواست دینا ضروری تھا، سوائے ان کے جو قومی اہمیت کے منصوبوں میں شامل تھے یا جنہیں منظور شدہ...
ویب ڈیسک: سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مالی نقصانات میں رواں مالی سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ڈسکوز کے نقصانات 41 ارب روپے بڑھ کر 143 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 102 ارب روپے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مالی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے تاہم وصولیوں (ریکوری) میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ڈسکوز کی انڈر ریکوریز میں 184 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جو گزشتہ سال 262 ارب روپے سے گھٹ کر 78 ارب روپے رہ گئی ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ ...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 67 ہزار عازمین حج کے معاملے پر سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملہ حل کرنے کے لیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ شہباز شریف سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وفد نے مدد مانگ لی۔ وفاقی وزیر سردار یوسف، چیئرمین مولانا عطاء الرحمن، رکن کمیٹی بشری بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو مؤقف سے آگاہ کیا۔ وفد کا درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ مزید استدعا کی کہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ کوئی منصوبہ ہے، جب پیشکش ہوگی تب ہم دیکھیں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر سفارتی نوٹ کو مسترد کرتا ہے، سندھ طاس پر ہمارا موقف اور پالیسی غیر مبہم اور واضح ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ہماری لائف لائن ہے اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے خود ساختہ نتیجے پر چھلانگ لگائی، یہ انتہائی بدقسمت عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک واقعہ پر بھارت فوری اوور ڈرائیو پر نکل گیا ہے۔ بھارتی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے موڈیز کی ٹیم کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف – عالمی بینک بہاریہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں موڈیز کی ٹیم سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے حکومت کے سٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جو پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکا ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری بیلنس میں فاضل، مستحکم شرح مبادلہ، اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے جیسے مثبت اقتصادی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ ملک کے دفاع اور تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ بھارت کا رویہ بہت افسوس ناک ہے۔ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا ہے۔ پہلگام واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مودی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔...
کراچی(آئی ا ین پی )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے پہلگام واقعے پر بھارت کی جارحیت کی شدید مذمت کی اور سندھ میں مجوزہ نہری منصوبے پر وضاحت پیش کی۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے، دشمن سمجھ لے ہم ان کا جھوٹ ناکام کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام اور حکومت اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی بات انتہائی خطرناک ہے لیکن ہم ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ...
بھارت نے یکطرفہ معاہدہ ختم کیا، دریائے سندھ ہمارا ہے ، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکا نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اورمحافظ ہیں، سکھر میںخطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے ، مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ...
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر امریکا میں اہم عالمی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کے منصوبے زیر بحث آئے۔ جے پی مورگن سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی اور پائیدار ترقی کو معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے ریکوڈک منصوبے میں پیش رفت اور منڈیوں و شعبوں میں تنوع کی حکومتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجراء کے ذریعے بین...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت...
کشمیری میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنانے لگی اور مختلف علاقوں میں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بھی فاشسٹ مودی پر سوال اٹھاتا ہے، گجرات کا قصاب اسے گرفتار کروا کے جعلی معابلے میں مار دیتا ہے، پہلگام فالز فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھانے والے کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے جبراً گرفتار کر لیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیری صحافی...
قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی تجارت، واہگہ بارڈر اور فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ پانی روکنے کو اعلان جنگ تصورکیا جائے گا۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے دی گئی درپردہ دھمکیوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں سرحد پار قتل اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ بلاشبہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے بہت سوچا سمجھا رد عمل دیا ہے۔ بھارت اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ ملک کے...
سٹی42: لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے تماشا لگانے کے لئے آنے والے نریندر مودی کے حامیوں کا وہاں خود اپنا ہی تماشا بن گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے پاکستان مخالف مظاہرے کے دوران پاکستانیوں نے مظاہرین کو "ابھینندن چائے" کی پیشکش کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی نریندر مودی حکومت پاکستان کے خلاف اپنے خود ساختہ پروپیگنڈا کو لے کر بیرون ممالک بھی اپنے زیر اثر انڈین ڈایا سپورا کو پاکستان کے خلاف اکسا رہی ہے اور اس صورتحال سے یورپی ممالک میں مقیم دونوں ممالک کے شہریوں میں باہمی تناؤ پھیلنے لگا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے لندن میں جمعہ کے روز بھارتیہ...

لندن: پاکستان ہائی کمیشن کا رخ کرنے پر 4 بھارتی انتہا پسند گرفتار، برٹش پاکستانیوں کا بھی منہ توڑ جواب
بھارت انتہا پسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ لندن پولیس نے 4 مظاہرین گرفتار کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کے جانب سے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی تاہم لندن پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ ہنگامہ آرائی پر لندن پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کیا۔ دریں اثنا برٹش پاکستانیوں نے نہ صرف بھارتی احتجاج کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ ملی نغموں، قومی ترانوں اور پرجوش نعروں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی...
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔ ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔ سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم...

بھارت نے یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، مودی سن لیں کہ سندھو میں پانی بہے گا یا ان کا خون : بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت سے کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، چاروں صوبے 4 بھائیوں کی طرح مودی کو منہ توڑجواب دیں گے، بھارت کے فیصلہ واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہوچکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر نئی کینالز نہیں بنیں گی، ہمیں دریائے سندھ پر نہریں قبول نہیں ہیں، کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ...
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے جانب سے کیا گیا احتجاجی ڈرامہ ناکام ، برٹش پاکستانیوں کی طرف سے بھر پور قوت کا جوابی مظاہرہ کیا گیا، انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاج کو زمین بوس کر دیا۔ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاجی ڈرامے پر پاکستانیوں نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت کا مظاہرے سےجواب دیا۔ پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام سے برٹش پاکستانیوں کا بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، پاکستانی مظاہرین نے آبی دہشتگردی نامنظور، ہندوستان بین الاقوامی دہشتگرد کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی دفاعی صلاحیت کی علامت Tea is Fantastic کے نعرے بھارتی ہندو انتہا پسند...
وزارت ریلوے میں رائٹ سائزنگ کے سلسلے میں وزارت کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے۔ وزارت ریلوے کی ذیلی ادارے ریل کاپ کے تمام ملازمین سے یکم مئی سے استعفیٰ طلب کرلیے گئے، مستقل ملازمین 3 ماہ، کنٹریکٹ ملازمین نوٹس پیریڈ کے ایک ماہ کی مدت پوری کریں گے۔ سی ای او ریلوے کی ملازمین کو ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کا تیسرا مرحلہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا۔ چوتھے مرحلے کی تجاویز کو رواں ماہ کے آخر تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پانچویں مرحلے پربھی کام کا آغاز کردیا گیا۔ حکومتی ذرائع...
متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج کرنے والوں کو اپنی تحریک ختم کر دینی چاہیے، جبکہ اپوزیشن پارٹیوں اور وکلا نے کینال منصوبے کی باضابطہ منسوخی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ متنازعہ کینالز منصوبے کو اس وقت تک روک رہی ہے جب تک کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں اس مسئلے پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا۔ وزیر اعلی ہاس سے آج جاری ایک بیان...
دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد بھی پنجاب علاقے شکر گڑھ میں واقع کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔ دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھلی رکھنے اور بہترین مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بعد پاکستان کو پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کے لیے تین منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ بھارتی جل شکتی (آبی وسائل) کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین علیحدہ منصوبے ہیں تاکہ پاکستان کو پانی کا ایک قطرہ بھی نہ پہنچے۔ جمعہ کے روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈس واٹرز معاہدے کی مستقبل کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں کئی تجاویز پر بات چیت کی گئی جن میں...
بلوچستان کے علاقے پشین خنائی بابا میں سیکیورٹی فورسز نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے چنائی بابا میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کے...
بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، ایک طیارے سے غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گرنے سے شیو پوری کے قریب املاک کو شدید نقصان پہنچ گیا۔ آج پیش آنے والے واقعہ کو بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس شرمناک واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تربیتی پرواز یا معمول کے آپریشن کے دوران یہ سازوسامان شیو پوری کے مضافاتی علاقے میں گرا جس سے زرعی زمینیں اور کئی عمارتوں کے ڈھانچے متاثر ہوئے۔ اگرچہ فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی رہائشیوں نے...
مختلف تنظیموں نے کل (ہفتہ) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اسکول کھلیں گے یا نہیں اہم خبر آ گئی۔ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ڈیڑھ سال سے جاری وحشیانہ بربریت کے خلاف اور مظلوم فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل (ہفتہ) جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی، سماجی کاروباری، صنعتکاروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔اب اس ہڑتال میں ایک اور توانا آواز شامل ہوگئی ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی کل (ہفتہ) کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی کل (ہفتہ)...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام میں ایک نہایت ہی دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جس نے ہمارے دل زخمی کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک ماہ کی مسلسل نظر بندی کے بعد پہلی بار مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بار بار جمعة المبارک کے دن جامع مسجد میں اپنی منصبی ذمہ داریاں نبھانے اور نماز ادا کرنے سے روکنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ عمل میرے لئے اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی نہایت تکلیفدہ ہے جو یہاں آ کر...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی زاہد حسین شر نے واضح کیا کہ اب کراچی میں کاروبار کرنے والے تمام اداروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا باقاعدہ اندراج کرائیں اور ان کی تجدید کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی شہر کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور ان پر منافع کے مارجن سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز زاہد حسین شر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیورو آف سپلائی کے اعلیٰ...
بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن نے بیجنگ میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، اور فریقین نے مشترکہ طور پر گھڑ سواری کے کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے اور ایونٹ براڈکاسٹ کوریج کرنے پر ایک معاہدے پر اتفاق کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور انٹرنیشنل ہارس رائیڈنگ فیڈریشن اور اے ایس او آئی ایف کے صدر اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن انگمار ڈیووس نے دونوں فریقوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔ انگمار ڈیووس نے گھڑ سواری کے کھیلوں کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر چائنا میڈیا گروپ کا...
پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک سے کوئی براہِ راست رابطہ نہیں ہوا،...
ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے صدر مملکت کو بریف کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا، کہا کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے...
نئی دہلی/اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا۔ بھارتی وزارتِ آبی وسائل کی سیکرٹری دیباشری مکھرجی نے پاکستانی ہم منصب سید علی مرتضیٰ کو ایک باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کیا کہ بھارت نے فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق معاہدے کے نفاذ کے بعد خطے میں آبادیاتی تبدیلیوں، صاف توانائی کی ترقی کی ضروریات اور پانی کی تقسیم سے متعلق بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے معاہدے کا ازسرِ نو جائزہ لینا ضروری ہو گیا تھا۔خط میں الزام لگا یا گیا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل سرحد پار دہشت گردی کی...
ویب ڈیسک : سوات کے علاقے مینگورہ اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے مقامی افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں موجود علاقوں میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 143 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم زلزلہ کے خوفناک جھٹکوں کے دوران شہری خوف کی حالت میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔