data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں متعدد ٹیکس دہندگان اپنی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ افراد مہنگی گاڑیوں، برانڈڈ کپڑوں، قیمتی گھڑیوں اور غیر ملکی دوروں پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن اپنے ٹیکس گوشواروں میں معمولی آمدنی ظاہر کرتے ہیں۔

ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل کے مطابق ایسے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن کے طرزِ زندگی اور آمدن میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور طرزِ زندگی ظاہر کرنے والے کئی افراد کے کیسز ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر مختلف سوشل میڈیا پروفائلز، لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن اور غیر ملکی دوروں کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ ٹیکس چوری کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔ ادارہ ایسے افراد کے خلاف سخت اقدامات پر غور کر رہا ہے جو اپنی اصل آمدن اور اثاثے چھپا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف بی آر

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان