مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پہنچے۔ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمٰن، کامران مرتضیٰ، مولانا عطاء الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، مرتضیٰ جاوید عباسی اور ہارون محمود بھی تھے۔جیو نیوزکے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
عمران خان کے صاحبزادے پاکستان نہیں جا رہے، صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الرحم ن
پڑھیں:
ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد اور ملکی ترقی کے سفر میں شمولیت کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔
ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی بھی شریک تھے۔
ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم کی عوام دوست پالیسیوں، معاشی استحکام اور ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ خیبرپختونخوا بھی وفاق اور پنجاب کی طرز پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ثمر ہارون بلور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے جذبہ خدمت کی تعریف کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کو سیاسی حلقوں میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
Post Views: 5