وفاقی وزیر داخلہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ اس دوران، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری
سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس ملاقات نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن کی حفاظت میں اس کے کردار کو مزید اجاگر کیا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-29