سنسنی پھیلانے والے یوٹیوبرز کیخلاف ایکشن،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سنسنی پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، پوری دنیا میں سائبر سیکیورٹی اور سائبر سے متعلق قوانین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں کرسکتے کہ کوئی بھی ہاتھ میں موبائل اٹھا کر کسی کے قتل کا فتویٰ دے دیں یا کسی کے سر کی قیمت لگادیں یا پھر کسی کو مذہی طور پر ایسی کوئی بات کرلیں کہ اس کی جان کو خطرہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ انتشار کے لیے سوشل میڈیا اور موبائل استعمال نہیں کرسکتے، پوری دنیا میں اس کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین ہیں اور پاکستان میں بھی اس کے قوانین ہیں۔
مزید کہا کہ انہیں قوانین کے تحت یہ سب کچھ چل سکتا ہے، جو ان قوانین کے تحت اپنے وی لاگز بناتا ہے یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے وہ ٹھیک ہے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’ ان میں سے بیشتر لوگوں کو تو سنا ہی نہیں گیا؟
جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ ان میں زیادہ تر بھگوڑے ہیں، یہ سوشل میڈیا سے پیسے کمانے کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں اور اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک بات بتائیں کہ جو لوگ صحافتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے وی لاگ بناتے ہیں، ان کو نہ تو اتنے ویوز ملتے ہیں اور نہ ان کے اتنے سبسکرائبر ہوتے ہیں لیکن ان لوگوں کو پیسے مختلف چینل اور ویب سائٹ سے ملتے ہیں لیکن افراتفری یہاں پھیلاتے ہیں، یہ نہیں چلے گا اور اب ان کے خلاف کریمنلر کارروائی بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں:جب چاہیں آپ کی حکومت گرا سکتے ہیں، نبیل گبول کی طلال چوہدری کو دھمکی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: طلال چوہدری
پڑھیں:
پاک امارات ڈیجیٹل اصلاحات اور گورننس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
—جنگ فوٹووزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اماراتی حکام کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے خصوصاً ڈیجیٹلائزیشن سے آگاہ کیا اور اماراتی حکومت کے ڈیجیٹائزیشن ماڈل سے سیکھنے اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔
پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیر قیادت متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ’ایکسپیریئنس ایکسچینج پروگرام‘ (EEP) میں شریک ہے۔
پاکستانی وفد نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی اور پاکستانی اصلاحاتی مشن سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ای کامرس اور ڈیجیٹلائزیشن سے دیرپا معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔