قائمہ کمیٹی اجلاس میں گرما گرمی: نبیل گبول کا طلال چوہدری کو ’خیرات میں ملی اکثریت‘ کا طعنہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
اجلاس کے دوران شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ
اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ شازیہ مری تحریکِ استحقاق لے آئیں، وہ اس کا سامنا کریں گے۔
اس پر شازیہ مری نے کہاکہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں، جس پر وزیر مملکت نے جواب دیا کہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔
نبیل گبول نے کہاکہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے، اس سے طلال چوہدری مغرور ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی: چیئرمین حفیظ الدین سی ای او کے الیکٹرک پر برہم، اجلاس سے نکال دیا
واک آؤٹ کے دوران چیئرمین کمیٹی نبیل گبول کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن اس کے باوجود وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیرات دوتہائی اکثریت شازیہ مری طلال چوہدری قائمہ کمیٹی اجلاس گرمی گرمی نبیل گبول وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیرات دوتہائی اکثریت شازیہ مری طلال چوہدری قائمہ کمیٹی اجلاس نبیل گبول وی نیوز طلال چوہدری قائمہ کمیٹی شازیہ مری نبیل گبول
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، خصوصاً بیرونِ ممالک پاکستانی مشنز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مؤثر بنانے اور مشنز کی کارکردگی کو قومی حکمتِ عملی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے مابین ہم آہنگی اور اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایچ آر اینڈ ڈی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سفارتکاری نائب وزیراعظم