محسن نقوی اور اعصام الحق کی ملاقات، ٹینس کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارک باد دی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں ٹینس کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
انہوں نے کہا کہ پی سی بی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اعصام الحق ٹینس کورٹس محسن نقوی میں ٹینس کے فروغ کے لیے
پڑھیں:
میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز