محسن نقوی کی ٹینس کے فروغ کیلئے اعصام الحق کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور:
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل اور نئے ٹینس کورٹس کے فقدان کے بارے میں آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں ٹینس کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور چاہتے ہیں کہ ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں پیڈل ٹینس کا کھیل بھی مقبول ہورہا ہے۔ پیڈل ٹینس کے نئے مواقع سے نوجوانوں کو بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے۔ پی سی بی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کئے تیار ہے۔
اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
اعصام الحق نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی کاوشوں کو سراہا۔ اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی سی بی محسن نقوی اعصام الحق ٹینس کورٹس میں ٹینس کے فروغ ٹینس کے
پڑھیں:
پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، رابطہ کاری اور عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
دونوں جانب سے حالیہ برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں اعلیٰ سطحی روابط میں اضافہ، عوامی سطح پر تعلقات کا فروغ، فضائی رابطوں میں بہتری، سیاحت میں وسعت اور اقتصادی تعاون میں اضافہ شامل ہے۔
ملاقات میں سرمایہ کاری، عوامی خدمات، تعلیم اور علاقائی رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو بھی اجاگر کیا گیا۔ آذربائیجان کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیاحت، تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فضائی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مضبوط سیاسی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو عملی اور ٹھوس فوائد حاصل ہوں۔
فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی خدمات میں جدت کے شعبوں میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات کا اختتام پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی کی مضبوط بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرکیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد اگلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم