وفاقی وزیر داخلہ کا حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ ایف آئی اے کراچی زون کے دورے کے موقع پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی مافیا کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا دباؤ قبول کیے بغیر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے
والے ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔ ایجنٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن نظر آنا چاہیے۔ مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے گرفتار کیا جائے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے بھکاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ جعلی ادویات کا کاروبار کسی صورت برداشت نہیں۔ جعلی ادویات کے مکروہ دھندے ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کی اصل جگہ جیل ہے۔ وزیر داخلہ نے نان کسٹم مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ 5 ہزار سے زاید ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ علاوہ ازیں ایسے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق بھرپور کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دی اور ایف آئی اے کراچی زون کی کارکردگی اور ایشوز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی وزیر داخلہ محسن نقوی میں ملوث کے خلاف کا حکم
پڑھیں:
سوات، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں لیویز اہل کار عبدالکبیر نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز اہلکار عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔