بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کی اسیر قیادت کے خط سے متعلق بتایا اور مشورہ دیا کہ احتجاج میں عدم شرکت پر کسی کو پارٹی سے نہ نکالا جائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری موجود تھے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو پارٹی امور پر بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا، بیرسٹر گوہر خان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بارے میں بھی بانی کو بتایا، بیرسٹر گوہر خان نے اسیر قیادت کے خط کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی غور سے بیرسٹر گوہر خان کی باتیں سنتے رہے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا موجودہ حالات میں قیادت کے بارے سخت پیغامات مناسب نہیں، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو قانونی معاملات پر بھی بریف کیا اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی پوزیشن سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا احتجاج اور عدلیہ کے علاوہ بھی دستیاب آپشنز پر غور کرنا چاہییے۔ بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی اور باہر کی ساری صورت حال بانی کے سامنے رکھی، بیرسٹر گوہر خان نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

بیرسٹر گوہر خان نے بانی کو بتایا لوگوں نے آپ کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، بیرسٹر گوہر خان کی گفتگو پر بانی پی ٹی آئی نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو ذرائع کے مطابق کو پارٹی کو بتایا

پڑھیں:

محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے، علیمہ خان

علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ 10محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی پی ٹی آئی نے پلان بنایا ہوا ہے۔ 

راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہماری فیملی نے ملاقات کی تھی تو ہم نے پلان دے دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیے ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے: علیمہ خان بانی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں، 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان علیمہ خان کا نام ڈی آئی جی کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، حکام

انھوں نے کہا کہ پتہ نہیں پشاور سے چلیں گے اور لاہور تک جائیں گے، یہ پارٹی بتائے گی۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ ہماری فیملی کو احتجاج کا پلان پتہ ہے۔ میڈیا کو اس وقت بتائیں گے جب وقت آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو خوش کرنے کیلئے 26 ارکان کو معطل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی جیل سے احتجاج لیڈ کریں گے، بانی نے کہا ہے وہ جیل میں آزاد ہیں، ہم باہر رہ کر بھی قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی چیئرمین سے احتجاجی تحریک پر گفتگو ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے، علیمہ خان
  • بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟
  • پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نے بات چیت شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی: بیرسٹر گوہر
  • کوشش ہے کہ بات چیت اُن ہی سے ہو جن سے ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے روک لیا: بیرسٹر گوہر
  • فی الحال ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی سے کل بیرسٹر گوہر سمیت چھ وکلاء اور اہل خانہ ملاقات کرینگے