مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں جنہیں نیلامی پر لگادیا گیا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں جنہیں نیلامی پر لگادیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہوگی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیں گی۔ امیر حیدر ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے کا بیان خوش آئند ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہی۔
انہوں نے کہا کہ قانون اور عدالت تو 26 ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی امیر حیدر کی طرح اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
بیرسٹر علی ظفر نے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کرادیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹر کے استعفے جمع کرا رہے ہیں، باقی بعد میں آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور چلیں گے، استعفیٰ بطور احتجاج دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہاکہ ان استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے خود سمیت سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز کے استعفے جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹر ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز کے استعفے شامل ہیں۔