چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں محسن نقوی کو اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اعصام الحق نے ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے حل اور نئے ٹینس کورٹس بنانے کی یقین دہانی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی سے اعصام الحق کی ملاقات، پاکستان میں ٹینس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال
اعصام الحق قریشی نے پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارک باد دی اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کی طرح پاکستان میں ٹینس کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نئے ٹینس کورٹس بھی بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ ٹینس میں بھی پاکستانی کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان میں ٹینس اعصام الحق ٹینس کورٹس محسن نقوی ٹینس کے کے فروغ کے لیے

پڑھیں:

اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو  

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا۔

محسن نقوی نے فوج، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فورسز نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دیے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔

محسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا دیا

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائر کرتے وقت فرق آگیا

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کا کردار قابل ستائش رہا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں عزاداروں نے پُرامن ماحول میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پہلی محرم الحرام سے عاشورہ تک مؤثر اور مربوط سیکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی اور اعصام الحق کی ملاقات، ٹینس کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی ٹینس کے فروغ کیلئے اعصام الحق کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
  • ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • چینی وفد، ایئر چیف ملاقات: فضائی قوت، آپریشنل ہم آہنگی، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
  • اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ پُرامن رہا: محسن نقوی
  • یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ، وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے،محسن نقوی